ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 71 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 71

ملفوظات حضرت مسیح موعود ال جلد هشتم میرا مرید عیسائیوں سے اس مضمون پر گفتگو کرنے کو کھڑا ہوتا ہے وہ فوراً انکار کر دیتے ہیں۔ اس لئے کہ وہ جانتے ہیں کہ اس راہ سے ان کی ہلاکت قریب ہے۔ موت ۔ موت کے مسئلہ سے نہ ان کا کفارہ ثابت ہو سکتا ہے اور نہ ان کی الوہیت اور ابنیت ۔ پس اس مسئلہ کا تھوڑے دنوں تک تجربہ کرو پھر خود حقیقت کھل جاوے گی ۔ سنو! قرآن شریف اور احادیث مسئلہ وفات مسیح، غلبہ اسلام اور کسر صلیب کا حربہ میں یہ وعدہ تھا کہ اسلام پھیل جاوے گا۔ اور وہ دوسرے ادیان پر غالب آجائے گا اور کسرِ صلیب ہوگا ۔ اب غور طلب امر یہ ہے کہ دنیا تو جائے اسباب ہے۔ ایک شخص بیمار ہو تو اس میں تو شک نہیں کہ شفا تو اللہ تعالیٰ ہی دیتا ہے لیکن اس کے لئے ادویات میں خواص بھی اُسی نے رکھ دیئے ہیں۔ جب کوئی دوا دی جاتی ہے تو وہ فائدہ کرتی ہے۔ پیاس لگتی ہے تو اُس کے بجھانے والا تو خدا ہے مگر اس کے لئے پانی بھی اُسی نے مقرر کیا ہے۔ اسی طرح پر بھوک لگتی ہے تو اس کو دور کرنے والا تو وہی ہے مگر غذا بھی اُسی نے مقرر کی ہے۔ اسی طرح پر غلبہ اسلام اور کسر صلیب تو ہوگا جو اس نے مقد ر کیا ہے لیکن اس کے لئے اس نے اسباب مقرر کئے ہیں اور ایک قانون مقرر کیا ہے۔ چنانچہ بالاتفاق یہ امر قرآن مجید اور احادیث کی بنا پر تسلیم کر لیا گیا ہے کہ آخری زمانہ میں جب عیسائیت کا غلبہ ہو گا اس وقت مسیح موعود کے ہاتھ پر اسلام کا غلبہ ہوگا اور وہ اور وہ کل ادیان اور ملتوں پر اسلام کو غالب کر کے دکھا دے گا اور دجال کو قتل کرے گا۔ اور صلیب کو توڑ دے گا۔ اور وہ زمانہ آخری زمانہ ہوگا۔ نواب صدیق حسن خان اور دوسرے بزرگوں نے جنہوں نے آخری زمانہ کے متعلق کتابیں لکھی ہیں انہوں نے بھی اس امر کو تسلیم کیا ہے ۔ اب اس پیشگوئی کے پورا ہونے کے لئے بھی تو کوئی سبب اور ذریعہ ہوگا ؟ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی یہ عادت ہے کہ وہ اسباب سے کام لیتا ہے۔ دواؤں سے شفا دیتا ہے اور اغذیہ اور پانی سے بھوک پیاس کو ڈور کرتا ہے۔ اسی طرح پر اب جبکہ عیسائی مذہب کا غلبہ ہو گیا ہے اور ہر طبقہ کے مسلمان اس گروہ میں داخل ہو چکے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے ارادہ فرمایا ہے کہ اسلام کو اپنے وعدہ کے موافق غالب کرے اس