ملفوظات (جلد 8) — Page 37
ملفوظات حضرت مسیح موعود لڑکے پڑھاتا ہے۔ ) ۳۷ جلد هشتم حضرت۔ میں ایسے الہام نہیں مان سکتا جس کے ساتھ تائیدات سماوی کا نشان نہ ہو ایسے الہام کے مدعی تو ہر نبی کے زمانہ میں گزرے ہیں ۔ اگر آپ کے پاس کوئی نشان ہے تو دکھلاؤ۔ اتنے میں حضرت مولوی محمد احسن صاحب نے لغت کی ایک کتاب مختار الصحاح نکالی اور اس مولوی کو دکھلایا کہ توفی کے معنے مارنے کے لکھے ہیں ۔ مولوی صاحب ۔ میں لغت نہیں مانتا۔ اچھا مان لیا ۔ اگر عیسی مر گیا ہے تو اس کی لاش دکھلاؤ۔ حضرت۔ جب مر جانا ثابت ہے تو کافی ہے ۔ لاشیں حضرت ابراہیم اور موسیٰ کی کہاں ہیں؟ مولوی ۔ دجال کا نا کہاں ہے؟ حضرت ۔ اگر اس طرح تم لفظی معنے لوگے تو بہت مشکل پڑے گی ۔ قرآن شریف میں لکھا ہے کہ جو اس دنیا میں اندھا ہے وہ اس جہان میں بھی اندھا ہوگا تو اس کے یہ معنے ہیں کہ جتنے نابینے ہیں وہ بہر حال سب کے سب جہنم میں جائیں گے اگر چہ حافظ قرآن اور مسلمان ہی ہوں۔ فرمایا۔ آنے والے کے متعلق تو یہ لکھا ہے کہ وہ امتی ہوگا ۔ امتی تو وہ ہے جو امتی کی حقیقت صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی پیروی کے ذریعہ سے نور حاصل کرتا ہے۔ لیکن وہ جو پہلے ہی نور اور بصیرت پا کر نبوت کے درجہ تک پہنچ چکا ہے وہ اب امتی کس طرح سے بنے گا ؟ کیا پہلے تمام کمالات حاصل کردہ سے وہ بے نصیب کر دیا جاوے گا ؟ ہاں ہم اُمتی ہیں جن کو سب کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ سے ملا ہے اور تمام معرفت وہیں سے حاصل ہوئی ہے۔ اتنے میں وہ مولوی صاحب تو گھبرا کر اٹھ گئے اور ان کے ساتھی گالیاں دیتے گئے اور ایک اور طالب علم آگے بڑھا۔ ۔ آپ مرتبہ کیا ۔ نبی کی تعریف طاب علم کا کام ۔ آ۔ مرتبہ کیا ہے اس کی تعبیر نبوت سے ہو گی یا کسی اور لفظ سے؟ حضرت ۔ جس کے ساتھ خدا تعالیٰ مکالمہ اور مخاطبہ کرتا ہے وہ نبی ہے۔ نبی کے