ملفوظات (جلد 8) — Page 32
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۲ جلد هشتم نہیں ۔ اگر تم میں مکر ، فریب ، کسل اور سستی پائی جائے تو تم دوسروں سے پہلے ہلاک کئے جاؤ گے۔ ہر ایک کو چاہیے کہ اپنے بوجھ کو اٹھائے اور اپنے وعدے کو پورا کرے۔ عمر کا اعتبار نہیں دیکھو! مولوی عبدالکریم صاحب فوت ہو گئے ۔ ہر جمعہ میں ہم کوئی نہ کوئی جنازہ پڑھتے ہیں۔ جو کچھ کرنا ہے اب کرلو ۔ جب موت کا وقت آتا ہے تو پھر تا خیر نہیں ہوتی ۔ جو شخص قبل از وقت نیکی کرتا ہے امید ہے کہ وہ پاک ہو جائے۔ اپنے نفس کی تبدیلی کے واسطے سعی کرو۔ نماز میں دعائیں مانگو۔صدقہ خیرات سے اور دوسرے ہر طرح کے حیلہ سے وَ الَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا (العنكبوت: ۷۰) میں شامل ہو جاؤ۔ جس طرح بیمار طبیب کے پاس جاتا دوائی کھاتا، مسہل لیتا ،خون نکلواتا ، ٹکور کرواتا اور شفا حاصل کرنے کے واسطے ہر طرح کی تدبیر کرتا ہے۔ اسی طرح اپنی روحانی بیماریوں کو دور کرنے کے واسطے ہر طرح کی کوشش کرو۔ صرف زبان سے نہیں بلکہ مجاہدہ کے جس قدر طریق خدا تعالیٰ نے فرمائے ہیں وہ سب بجالاؤ۔ صدقہ خیرات کرو۔ جنگلوں میں جا کر دعائیں کرو۔ سفر کی ضرورت ہو تو وہ بھی کرو۔ بعض آدمی پیسے لے کر بچوں کو دیتے پھرتے ہیں کہ شاید اسی طرح کشوف باطن ہو جائے۔ جب باطن پر قفل ہو جائے تو پھر کوئی فائدہ حاصل نہیں ہو سکتا۔ اللہ تعالیٰ حیلے کرنے والے کو پسند کرتا ہے۔ جب انسان تمام حیلوں کو بجالاتا ہے تو کوئی نہ کوئی نشانہ بھی ہو جاتا ہے۔' ۲۷ اکتوبر ۱۹۰۵ء ( بمقام دیلی بعد نماز جمعه ) ہر قوم کی طب اطب سے استفادہ کرنا چاہیے چند مولوی اور مدرسہ طیبہ کے چند طلب علم اور طبیب آئے ۔ طب کا ذکر درمیان میں آیا۔ حضرت نے فرمایا کہ مسلمان کو انگریزی طب سے نفرت نہیں چاہیے ۔ الْحِكْمَةُ ضَالَةُ الْمُؤْمِنِ حکمت کی بات تو مومن کی اپنی ہے گم ہو کر کسی اور کے پاس چلی گئی تھی پھر جہاں سے ملے جھٹ قبضہ کرلے ۔ اس میں ہمارا یہ منشا نہیں کہ ہم ڈاکٹری کی تائید کرتے ہیں بلکہ ہمارا مطلب بدر جلد ا نمبر ۳۴ مورخه ۸ رنومبر ۱۹۰۵ صفحه ۳، ۴