ملفوظات (جلد 8) — Page 289
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۸۹ جلد هشتم لوگ جان لیں گے کہ خدا موجود ہے۔ لوگ شیطانی خیالات میں ایسے بڑھے ہوئے ہیں کہ ایک قدم پیچھے نہیں ہٹانا چاہتے ۔ مگر خدا تعالیٰ جب چاہتا ہے تو وہ ایسی ہیبت ڈال دیتا ہے کہ لوگ تمام بدیوں کو چھوڑ دیتے ہیں ۔ جب تک خدا کسی کو نہ کھینچے وہ کس طرح کھینچا جا سکتا ہے۔ ہمارا بھروسہ تو صرف خدا پر ہے وہ قوم جو ہم کو کا فرکہتی ہے اس سے ہم امید ہی کیا کر سکتے ہیں۔ خدا ہی سچا بادشاہ اور سچا حکمران ہے۔ جب تک کہ آسمان پر کچھ نہیں ہو تا زمین پر کچھ نہیں ہو سکتا۔ طبیب اپنے بیماروں کے واسطے دعا کیا کریں فرمایا۔ طبیب کے واسطے بھی مناسب ہے کہ اپنے بیمار کے واسطے دعا کیا کرے کیونکہ سب ذرہ ذرہ اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہے۔ خدا تعالیٰ نے اس کو حرام نہیں کیا رام نہیں کیا کہ تم حیلہ کرو۔ اس واسطے علاج کرنا اور اپنے ضروری کاموں میں تدابیر کرنا ضروری امر ہے لیکن یا درکھو کہ مؤثر حقیقی خدا تعالیٰ ہی ہے۔ اس کے فضل سے سب کچھ ہو سکتا ہے۔ بیماری کے وقت چاہیے کہ انسان دوا بھی کرے اور دعا بھی کرے۔ بعض وقت اللہ تعالیٰ مناسب حال دوائی بھی بذریعہ الہام یا خواب بتلا دیتا ہے اور اس طرح دعا کرنے والا طبیب علم طب پر ایک بڑا احسان کرتا ہے۔ کئی دفعہ اللہ تعالیٰ ہم کو بعض بیماریوں کے متعلق بذریعہ الہام کے علاج بتلا دیتا ہے ۔ یہ اس کا فضل ہے۔' یکم اگست ۱۹۰۶ ء صدمات پر صبر حافظ محمد ابراہیم صاحب جن کی بیوی کل شام کو فوت ہو چکی ہے۔ حضرت کی خدمت میں حاضر ہوئے ۔ حافظ صاحب کو مخاطب کر کے حضرت نے فرمایا کہ آپ پر اپنی بیوی کے مرنے کا بہت صدمہ ہوا ہے۔ اب آپ صبر کریں تا کہ آپ کے واسطے ثواب ہو۔ آپ نے اپنی بیوی کی خدمت بہت کی ہے۔ باوجود اس معذوری کے کہ آپ نابینا ہیں۔ آپ نے خدمت کا حق ادا کیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کے پاس اس کا اجر ہے۔ مرنا تو سب کے واسطے مقدر ۱ بدر جلد ۲ نمبر ۳۲ مورخه ۹ را گست ۱۹۰۶ صفحه ۳ نیز الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۸ مورخه ۱۰ راگست ۱۹۰۶ ء صفحه ۹