ملفوظات (جلد 8) — Page 265
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۶۵ جلد هشتم اور نیز بدوں کے لئے خدا کا نشان ہوگا ۔ یہ اسی قسم کا نشان ہے جیسا کہ عزر یا نبی نے حز قیاہ بادشاہ کے لئے فرمایا تھا۔ اور خدا تعالیٰ نے یہ بھی فرمایا ہے کہ عنقریب دونشان ظاہر ہوں گے۔ پس اگر دونشان ظاہر ہونے والے جو عنقریب ہیں وہ اور ہیں تو اس صورت میں بھی اب کی دفعہ ان کے گھر میں لڑکی پیدا ہوگی ۔ نہیں تو اب کی دفعہ ہی لڑکا پیدا ہوگا اور وہ خدا کا نشان ہوگا۔ اور اس کے ساتھ ایک دوسرا نشان ظاہر ہوگا ۔ اور وہ لڑکا نیکوں کے لئے اور اس سلسلہ کے لئے ایک سعد ستارہ کی طرح مگر بدوں کے لئے اس کے برخلاف ہوگا۔ بلا تاریخ کے حقیقی مصلح اور واعظین میں فرق آج کل کے ایک مشہور لیڈ روم کا ذکرتھا کہ وہ کہتا ہے کہ ان دنوں مسلمان وعظ کی مجلس میں نہیں آتے لیکن اگر رنڈیوں کا راگ ناچ ہو تو وہاں خوب جمع ہو جاتے ہیں ۔ حضرت نے فرمایا۔ یہ بات درست ہے لیکن اس کا اصل باعث واعطین کی حالتیں ہے۔ آجکل کے وعظ کرنے والے ہی ایسے ہیں کہ وہ خود پرلے درجہ کے دنیادار اور بے عمل اور بدکار ہیں۔ اور ان کے وعظ میں نہ کوئی تاثیر ہے اور نہ کوئی لذت ہے اور نہ کوئی کشش ہے۔ برخلاف اس کے رنڈیوں کے راگ میں خراب کاروں کے واسطے ایک لذت ہے گو وہ ظاہری ہے اور بدی کی طرف ہے۔ مگر لوگ ایک ظاہری لذت کی طرف کھینچے چلے جاتے ہیں۔ اگر واعظین کے وعظ میں کشش اور لذت ہوتی تو وہ سب کو کھینچ کر اپنی طرف لے آتے ۔ ہر ایک مصلح ، ریفارمر، ولی ، نبی میں چار باتوں کا ہونا ضروری ہے۔ الحکم جلد ۱۰ نمبر ۲۰ مورخه ۱۰ رجون ۱۹۰۶ صفحه ۱ لے حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے ان ملفوظات پر کوئی تاریخ درج نہیں۔ لیکن اندازہ ہے یہ ارشادات جون ۱۹۰۶ء اء کے پہلے تین ہفتوں کی کسی تاریخ کے ہیں ۔ واللہ اعلم بالصواب۔ (مرتب)