ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 263 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 263

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۶۳ جلد هشتم ان کے گھروں میں جانا تو معصیت میں داخل ہے ۔ ہاں آپس میں جو ایک فرقہ میں ہوں تو لڑائی جھگڑا کی جھگڑوں کی بنیاد بدلنی ہوتی ہے زیادہ تر بیاد بھی ہوتی ہے۔ حدیث میں ہے کہ بدظنی دوزخ میں دو تہائی آدمی بدظنی کی وجہ سے داخل ہوں گے۔ خدا تعالیٰ قرآن شریف میں فرماتا ہے کہ قیامت کے دن میں لوگوں سے پوچھوں گا کہ اگر تم مجھ پر بدظنی نہ کرتے تو یہ کیوں ہوتا ۔ حقیقت میں اگر لوگ خدا پر باطنی نہ کرتے تو اس کے احکام پر کیوں نہ چلتے ۔ انہوں نے خدا پر بدظنی کی اور کفر اختیار کیا اور بعض تو خدا کے وجود تک کے منکر ہو گئے۔ تمام فسادوں اور لڑائیوں کی وجہ یہی بدظنی ہے۔ پیشگوئیوں کے مطابق زلزلوں کا وقوع زار کی نسبت باتوں مں فرمایا کہ قرآن شریف میں زلزلہ آنے کی خبر دی گئی ہے کہ مسیح کے وقت ایسے زلزلے آئیں گے کہ شدت میں نہایت ہی سخت ہوں گے ۔ اب تک ان مولویوں نے یہ سب باتیں قیامت پر اٹھا چھوڑی تھیں مگر یہ جو پیشگوئی ہے کہ حمل دار عورتوں کے حمل گر جائیں گے تو قیامت کے دن عورتوں کو حمل بھی ہوں گے؟ یہ بات کچھ بھو پال کے نواب صدیق حسن خان نے سمجھی ہے لیکن افسوس کہ اب تک کوئی مولوی نہیں سمجھا کہ قیامت کو عورتوں کے حمل کہاں ہوں گے۔ کئی مسائل ہیں کہ جن کا ظاہر ہونا مسیح کے وقت میں بیان کیا گیا تھا یہاں تک کہ آنحضرت نے فرمایا کہ ایک شخص کھڑا ہو گا اور کہے گا کہ یہ کون شخص ہے کہ ہمارے مذہب کے برخلاف باتیں بناتا ہے جو آج تک نہیں سنیں ۔ جیسا کہ میں نے پہلے کہا ہے کہ ان نشانوں میں سے ایک زلزلہ بھی ہے کہ علماء اس کو قیامت کے وقت قرار دیتے ہیں ۔ اب دیکھو کہ یہ دونوں زلزلے جو آئے ہیں کیا ایسے کبھی پہلے بھی دیکھے یا سنے تھے؟ جو اصل میں قرآن شریف کی اسی پیشگوئی کے مطابق آئے ۔ ۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۳ مورخہ ۷ رجون ۱۹۰۶ ء صفحه ۴، ۵