ملفوظات (جلد 8) — Page 250
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۵۰ جلد هشتم ہے۔ ایسے ہی انبیاء کے سوائے سب لوگوں کو تمام مرحلے طے کرنے پڑتے ہیں ۔ مامور من اللہ کی صحبت سے انسان درست ہو جاتا ہے۔ اگر ہر شخص گھر سے ہی ابدال میں سے بن کر آتا تو پھر سلسلہ بیعت کی ضرورت ہی کیا ہوتی ؟ سلسلہ میں داخل ہو کر کمزور آدمی رفتہ رفتہ طاقت پکڑتا ہے۔ صحابہ کی پہلی حالت پر غور کرو۔ جب کافر مومن بن سکتا ہے تو کیا ایک فاجر صالح نہیں بن سکتا ؟ انسان پر کئی حالتیں آتی ہیں اور کئی تغیرات واقع ہوتے ہیں۔ ۱۰ رمتی ۱۹۰۶ء احمد مسیح عیسائی کے حضرت کو مباہلہ کے واسطے بلانے کا ذکر تھا۔ مباہلہ اعلیٰ درجہ کا ہتھیار ہے جس کا جواب منظور گذشته اخبار میں شائع ہو چکا ہے) فرمایا۔ مباہلہ ایک آخری فیصلہ ہوتا ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی نصاری کو مباہلہ کے واسطے طلب کیا تھا مگر ان میں سے کسی کو جرات نہ ہوئی۔ اب بھی عیسائیوں کے دلوں پر حق کا رعب طاری ہے اور امید نہیں کہ کوئی بشپ مباہلہ کے میدان میں آوے۔ لیکن اگر کوئی آئے گا تو ہمیں یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیں ایک بڑی کامیابی دے گا۔ مباہلہ دشمن پر زد کرنے کا ایک اعلیٰ درجہ کا ہتھیار ہے۔ فرمایا۔ اس زمانہ میں مسلمانوں مہدی کے بارہ میں مسلمانوں میں اختلافات کے ساتھ بھی بحث مباحثہ فضول ہے کیونکہ جن حدیثوں اور روایتوں اور عقائد کی بناء پر وہ ہم سے مباحثہ کرنا چاہتے ہیں۔ ان کے بارے میں خود ان کے اپنے درمیان بڑے بڑے اختلاف موجود ہیں۔ کوئی کہتا ہے کہ مہدی فاطمی ہوگا۔ کوئی کہتا ہے کہ عباسی ہوگا ۔ کوئی کہتا ہے کہ حسینی ہوگا ۔ کوئی کہتا ہے کہ پیدا ہوگا۔ کوئی کہتا ہے کہ غار میں سے نکلے گا۔ کوئی کہتا ہے کہ امت میں سے ایک فرد ہوگا۔ کوئی کہتا ہے کہ وہی عیسی ہی مہدی ۱ بدر جلد ۲ نمبر ۲۰ مورخه ۷ ۱ رمئی ۱۹۰۶ ء صفحه ۳