ملفوظات (جلد 8) — Page 240
ملفوظات حضرت مسیح موعود الد ۔ جلد هشتم کئے اور ہر ایک گناہ کے بدلے دس دس نیکیوں کا ثواب دیا ۔ تب وہ بندہ سوچے گا کہ جب ان چھوٹے چھوٹے گناہوں کا دس دس نیکیوں کا ثواب ملا ہے تو بڑے بڑے گناہوں کا تو بہت ہی ثواب ملے گا۔ یہ سوچ کر وہ بندہ خود ہی اپنے بڑے بڑے گناہ گنائے گا کہ اے خدا ! میں نے تو یہ گناہ بھی کئے ہیں تب اللہ تعالیٰ اس کی بات سن کر ہنسے گا اور فرمائے گا کہ دیکھو ! میری مہربانی کی وجہ سے یہ بندہ ایسا دلیر ہو گیا ہے کہ اپنے گناہ خود ہی بتلاتا ہے۔ پھر اسے حکم دے گا کہ جا بہشت کے آٹھوں دروازوں : سے جس سے تیری طبیعت چاہے داخل ہو جا۔ تو کیا خبر ہے کہ خدا تعالیٰ کا اس سے کیا سلوک ہے یا اس کے دل میں کیا ہے۔ اس لیے غیبت کرنے سے بکلی پر ہیز کرنا چاہیے۔ لے ۹ تا ۱۴ / مارچ ۱۹۰۶ء اس ہفتہ میں جملہ دیگر مہمانوں کے ایک حاجی الہی بخش صاحب ہیں جو اسی سال حج بیت اللہ سے مشرف ہو کر واپس آتے ہوئے راستہ میں قادیان میں ٹھہر گئے چونکہ وہ گھر نہیں گئے انہوں نے جلد گھر جانے کے واسطے حضرت سے اجازت طلب کی ۔ مگر آپ نے فرمایا کہ آپ چند دن اور یہاں قیام فرماویں۔ میں فرمایا۔ اللہ تعالی کی طرف سے جب کوئی سلسلہ قائم ہوتا ہے تو وہ بھی ایک حج کی جگہ ہوتا ہے۔ لکھا ہے بایزید نے اپنے ایک مرید کو جو حج کا ارادہ رکھتا تھا کہا کہ تو میرے گردسات مرتبہ طواف کر یہی تیرا حج ہو جائے گا۔ ہے ۱۸ مارچ ۱۹۰۶ء خدا کی تازہ وحی آج بروز یک شنبہ میں نے خواب میں دیکھا کہ میں اپنے گھر گھر کے مکان میں بیٹھا ہوں اور ایک خربزہ کی شکل پر کوئی پھل میرے ہاتھ میں ہے۔ ۱ بدر جلد ۲ نمبر ۱۰ مورخه ۱۹ مارچ ۱۹۰۶ ء صفحه ۱۰ بدر جلد ۳ نمبر ۱۱ مورخه ۱۶ مارچ ۱۹۰۶ ء صفحه ۲