ملفوظات (جلد 8) — Page 120
ملفوظات حضرت مسیح موعود آ جائے اور علوم دینی حاصل کرے۔ ۲ دسمبر ۱۹۰۵ء L ۱۲ جلد هشتم رؤیا دیکھا کہ ایک دیوار پر ایک مرغی ہے وہ کچھ بولتی ہے۔ سب ایک رؤیا اور ایک الہام فقی نیا فقرات یاد نہیں رہے مگر آخری فقرہ جو یاد رہا یہ تھا ان كُنتُمْ مُسْلِمِينَ ( ترجمہ ) اگر تم مسلمان ہو۔ اس کے بعد بیداری ہوئی ۔ یہ خیال تھا کہ مرغی نے یہ کیا الفاظ بولے ہیں پھر الہام ہوا أَنْفِقُوا فِي سَبِيلِ اللهِ إِنْ كُنْتُمْ مُّسْلِمِينَ ( ترجمہ ) اللہ تعالیٰ کی راہ میں خرچ کر وا گر تم مسلمان ہو۔ فرمایا کہ مرغی کا خطاب اور الہام کا خطاب ہر دو جماعت کی طرف تھے۔ دونوں فقروں میں ہماری جماعت مخاطب ہے۔ چونکہ آجکل روپیہ کی ضرورت ہے۔ لنگر میں بھی خرچ بہت ہے اور عمارت پر بھی بہت خرچ ہو رہا ہے اس واسطے جماعت کو چاہیے کہ اس حکم پر توجہ کریں۔ فرمایا۔ مرغی اپنے عمل سے دکھاتی ہے کہ کس پرندوں میں انفاق فی سبیل اللہ کا سبق طرح انفاق فی سبیل للہ کرنا چاہے کیونکہ وہ انسان کی خاطر اپنی ساری جان قربان کرتی ہے اور انسان کے واسطے ذبح کی جاتی ہے۔ اسی طرح مرغی نہایت محنت اور مشقت کے ساتھ ہر روز انسان کے کھانے کے واسطے انڈا دیتی ہے۔ ایسا ہی ایک پرند کی مہمان نوازی پر ایک حکایت ہے کہ ایک درخت کے نیچے ایک مسافر کو رات آگئی ۔ جنگل کا ویرانہ اور سردی کا موسم ۔ درخت کے اوپر ایک پرند کا آشیانہ تھا۔ نر اور مادہ آپس میں گفتگو کرنے لگے کہ یہ غریب الوطن آج ہمارا مہمان ہے اور سردی زدہ ہے۔ اس کے واسطے ہم کیا کریں؟ سوچ کر ان میں یہ صلاح قرار پائی کہ ہم اپنا آشیانہ توڑ کر نیچے پھینک دیں اور وہ اس کو جلا کر آگ تا پے۔ چنانچہ انہوں نے ایسا کیا پھر انہوں نے کہا کہ یہ بھوکا ہے۔ اس کے واسطے کیا ۱ بدر جلد ا نمبر ۳۸ مورخه ۸ / دسمبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۷