ملفوظات (جلد 8)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 118 of 389

ملفوظات (جلد 8) — Page 118

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۱۸ جلد هشتم کو ہوتا ہے۔ آپ نے ان کو منع کیا انہوں نے نہ لگایا۔ اس سال کھجوریں نہ لگیں تو آپ نے فرمایا انْتُمْ أَعْلَمُ بِأُمُورِ دُنْيَا كُمْ یعنی تم اپنے دنیوی معاملات کو بہت جانتے ہو۔ انبیاء علیہم السلام باوجود اس کے کہ بڑے قوی الحوصلہ اور صاحب ہمت لوگ ہوتے ہیں۔ لیکن اگر انہیں قلبہ رانی کے لیے کہا جاوے تو انہیں کب توفیق ہو سکتی ہے۔ اس لیے کہ وہ اس غرض کے لیے بنائے ہی نہیں جاتے ۔ جس مقصد اور غرض کے لیے وہ آتے ہیں اور اس راہ میں جو تکالیف اور مصائب انہیں اٹھانے پڑتے ہیں کوئی دوسرا شخص دنیا کا خواہ وہ کیسا ہی بہادر اور تنومند کیوں نہ ہو وہ ان مشکلات کو ہرگز ہرگز برداشت نہیں کر سکتا ۔ مگر اللہ تعالیٰ انبیاء علیہم السلام کو کچھ ایسا دل اور حوصلہ عطا کرتا ہے کہ وہ بڑی جرات اور دلیری کے ساتھ ان کو برداشت کرتے ہیں۔ خود انسان کو دیکھو کہ باوجود یکہ بڑا عقل مند اور عجیب عجیب ایجاد یں کرتا ہے مگر بئے کا سا گھونسلا نہیں بنا سکتا۔ اس لیے کہ اس قسم کے قومی اسے نہیں ملے۔ شہد کی مکھی شہد بناتی ہے انسان کا کیا مقدور ہے کہ اس قسم کا شہر بنا سکے ۔ وہی بوٹیاں موجود ہیں مگر انسان عاجز ہے۔ ہر چیز کو اللہ تعالیٰ نے جدا جدا طاقت دی ہے۔ اسی طرح ایک طبقہ اناس کا وہ ہے جس کو روحانی قوتیں دی جاتی ہیں ۔ ایک شخص نے سوال کیا کہ زندگی میں کسی مردے سے تعلق ہو یا مرید کا مردوں سے استفاضہ اپنے پیر سے ہو۔ کیا وہ بھی اس سے فیض پالیتا ہے؟ فرمایا۔ صوفی تو کہتے ہیں کہ انسان مرنے کے بعد بھی فیض پاتا ہے بلکہ وہ کہتے ہیں کہ زندگی میں ایک دائرہ کے اندر محدود ہوتا ہے اور مرنے کے بعد وہ دائرہ وسیع ہو جاتا ہے اس کے سب قائل ہیں۔ چنانچہ یہاں تک بھی مانا ہے کہ حضرت عیسیٰ جب آسمان سے آئیں گے تو چونکہ وہ علوم عربیہ سے نا واقف ہوں گے کیا کریں گے؟ بعض کہتے ہیں کہ وہ علوم عربیہ پڑھیں گے اور حدیث اور فقہ بھی پڑھیں گے۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ امر تو ان کے لیے موجب عار ہے کہ وہ کسی مولوی کے شاگرد ہوں۔ اس لیے مانا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں بیٹھیں گے اور وہاں بیٹھ کر استفاضہ کریں گے۔ مگر اصل میں یہ دونوں باتیں غلط ہیں ۔ مگر اس سے اتنا ثابت ہوتا ہے کہ ان کا عقیدہ ہے