ملفوظات (جلد 8) — Page 116
ملفوظات حضرت مسیح موعود ١١۶ جلد هشتم ہے جو رگ وریشہ میں دھنس جاوے۔ وہ تو صرف اللہ تعالیٰ ہی کا خاصہ اور اسی کے لیے مخصوص ۔ ہے۔ دوسروں کے ساتھ محض اخوت اور برادری ہے۔ خلت کا مفہوم ہی یہی ہے کہ وہ اندر دھنس جاوے جیسے یوسف زلیخا کے اندر رچ گیا تھا۔ بس یہی معنے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اس پاک فقرہ کے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں تو کوئی شریک نہیں ۔ دنیا میں اگر کسی کو دوست رکھتا تو ابو بکر کو رکھتا۔ یہ ایسی ہی بات ہے جیسے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اگر کسی کو بیٹا بنا تا تو ایک مقرب کو بنا لیتا۔ ایک مفسر کہتا ہے کہ مقترب سے مراد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہیں جن کو مقام لد گی حاصل ہے۔ غرض یہ امور تکمیل کے لیے ضروری ہیں جن کو ہر شخص سمجھ نہیں سکتا۔ امت پر حضرت ابو بکرضی اللہ عنہ کا عظیم احسان آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلمکی وفات پر ہزاروں آدمی مرتد ہو گئے حالانکہ آپ کے زمانہ میں تکمیل شریعت ہو چکی تھی۔ یہاں تک اس ارتداد کی نوبت پہنچی کہ صرف دو مسجد میں رہ گئیں جن میں نماز پڑھی جاتی تھی ۔ باقی کسی مسجد میں نماز ہی نہیں پڑھی جاتی تھی۔ یہ وہی لوگ تھے جن کو اللہ تعالیٰ فرماتا ہے لَمْ تُؤْمِنُوا وَلكِنْ قُولُوا أَسْلَمْنَا (الحجرات : ۱۵) مگر اللہ تعالیٰ نے حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ذریعہ دوبارہ اسلام کو قائم کیا اور وہ آدم ثانی ہوئے۔ میرے نزدیک آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد بہت بڑا احسان اس امت پر حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کا ہے کیونکہ ان کے زمانہ میں چار جھوٹے پیغمبر ہو گئے ۔ مسیلمہ کے ساتھ ایک لاکھ آدمی ہو گئے تھے۔ اور ان کا نبی ان کے درمیان سے اٹھ گیا تھا مگر ایسی مشکلات پر بھی اسلام اپنے مرکز پر قائم ہو گیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو تو بات بنی بنائی ملی تھی۔ پھر وہ اس کو پھیلاتے گئے۔ یہاں تک کہ نواح عرب سے اسلام نکل کر شام و روم تک جا پہنچا اور یہ ممالک مسلمانوں کے قبضے میں آگئے ۔ حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ والی مصیبت کسی نے نہیں دیکھی تھی نہ حضرت عمر نے نہ حضرت عثمان نے اور نہ حضرت علیؓ نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات پائی اور میرا باپ خلیفہ ہوا اور لوگ مرتد ہو گئے تو میرے