ملفوظات (جلد 7) — Page 350
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۵۰ جلد ہفتم سلام کہا ہے۔ وہی مسیح موعود ہوں جو چودھویں صدی میں آنے والا تھا اور جو مہدی بھی ہے ۔ مجھے وہی قبول کرتا ہے جس کو خدا تعالیٰ اپنے فضل سے دیکھنے والی آنکھ عطا کرتا ہے اور یہ جماعت اب دن بدن بڑھ رہی ہے۔ خدا چاہتا ہے کہ یہ بڑھے پیس یہ بڑھے گی ۔ اور ضرور بڑھے گی ۔ لے بلا تاریخ کے حمہ اللہ کا مقام جب انسان حجتہ اللہ کے مقام پر ہوتا ہے تواللہ تعالی ہی اس کے جوارح ہو جاتا ہے۔ مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى (النجم : ۴) کے یہی معنے ہیں اور یہ اس وقت ہوتا ہے جبکہ انسان کامل طور پر اللہ تعالیٰ کا فرمانبردار اور اس کا وفادار بندہ ہوجاتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کی رضا کے ساتھ اسے کامل صلح ہوتی ہے۔ اس کی کوئی حرکت کوئی سکون اللہ تعالیٰ کے اذن اور امر سے کی ایک گل ہوتی ہے۔ ایسی حالت میں اس پر مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَی کا اطلاق ہوتا ہے اور یہ مقام کامل اور اکمل طور پر ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو حاصل تھا۔ مکر کے معنے کمر کا لفظ اللہ تعالی نے حضرت میں علیہ السلام کے لیے استعمال کیا ہے۔ پھر یہی لفظ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے بھی آیا ہے اور براہین احمدیہ میں میرے متعلق بھی ایک الہام ہے۔ مکر کی حد اس وقت تک ہوتی ہے جب تک وہ انسانی تدابیر اور منصوبوں تک ہو۔ لیکن جب انسانی منصوبوں کی طرح نہ ہو تو پھر وہ خارق عادت ہوتا ہے مگر نہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق کفار نے جو منصوبے کئے وہ اس میں پورے نا کام اور نا مراد ر ہے اور اللہ تعالیٰ نے خارقِ عادت و طریق سے آپ کو وعدہ کے موافق بچالیا۔ الحکم جلد ۹ نمبر ۲۰ مورخه ۱۰ جون ۱۹۰۵ صفحه ۲ کے یہ ملفوظات بھی ایڈیٹر صاحب الحکم نے ” پرانی نوٹ بک میں سے کچھ کے زیر عنوان بغیر تاریخ کے شائع کیسے ہیں۔ (مرتب) سے نقل مطابق اصل