ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 328 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 328

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۲۸ جلد ہفتم اور آیات بھی دکھاتا ہے۔ چنانچہ جب وہ اپنے نفس کا تزکیہ کرتا ہے اور اس پر ایمان لاتا ہے تو وہ آیات اللہ کو دیکھتا ہے جس سے اس کا ایمان عرفان کے رنگ میں مضبوط ہو جاتا ہے۔ دوسرے ادیان کے متبعین میں یہ آیات اور نشانات نہیں ہیں ۔ یہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے کامل متبعین ہی کو ملتے ہیں جو اپنے دل کو صاف کرتے ہیں اور ان میں کوئی شک و شبہ نہیں رہتا۔ اس وقت انہیں یہ نشانات دیئے جاتے ہیں جو ان کی معرفت اور قوت یقین کو بہت بڑھا دیتے ہیں ۔ خدا تعالیٰ کا قادر ہونا یہودی۔ اگر خدا قادر ہے تو کیں نہیں ہوسکتا کہ وہ سچ کو آسمان سے لے آوے؟ حضرت اقدس ۔ بے شک خدا تعالیٰ قادر ہے مگر اسکے یہ معنے نہیں کہ وہ خلاف وعدہ کرتا ہے یا ایسے افعال بھی اس سے صادر ہوتے ہیں جو اس کی صفات کا ملہ اور اس کی قدوسیت کے خلاف ہوں ۔ کبھی نہیں ہو سکتا کہ وہ اپنے آپ کو قتل کر دے یا کوئی اپنا مثیل پیدا کر لے ۔ اسی طرح پر جبکہ وہ ایک عہد کر چکا ہے کہ مردے واپس اس دنیا میں نہیں آتے تو وہ اس کا خلاف کیونکر کرے؟ قادر سمجھ کر خدا تعالیٰ کے لیے ایسے امور تجویز کر لینا جو اس کی صفات کاملہ کے منافی ہوں اللہ تعالیٰ کی سخت ہتک اور توہین ہے اور اس سے ڈرنا چاہیے۔ سیمل ادب ہے۔ (اس مقام پر یہودی صاحب بھی خاموش ہو گئے اور سلسلہ کلام ختم ہو گیا ہے۔ اعلیٰ حضرت تشریف لے گئے ۔ ) لے ۲۹ ستمبر ۱۹۰۵ء (قبل دو پہر) سلسله مجددین ایک شخص نے سوال کیا کہ کیا آپ کے بعد بھی مجدد آئے گا ؟ اس پر فرمایا۔ اس میں کیا ہرج ہے کہ میرے بعد بھی کوئی مجدد آ جاوے۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام کی نبوت ختم ہو چکی تھی۔ اس لیے مسیح علیہ السلام پر آپ کے خلفاء کا خاتمہ ہو گیا۔ لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا سلسلہ قیامت تک ہے اس لیے اس میں قیامت تک ہی مجددین آتے رہیں گے۔ اگر الحکم جلد ۹ نمبر ۴۰ مورخه ۱۷ رنومبر ۱۹۰۵ء صفحه ۸،۷