ملفوظات (جلد 7) — Page 249
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۴۹ جلد ہفتم کا تعلق خدا کے ساتھ اصلی ہے یا نہیں ۔ مولوی رومی نے خوب فرمایا ہے۔ ہر بلا کیں قوم را حق داده است زیر آن گنج کرم بنهاده است حدیث میں آیا ہے کہ جب خدا کسی سے پیار کرتا ہے تو اسے کچھ دکھ دیتا ہے۔ انبیاء کے معجزات انہیں مصائب کے زمانہ کی دعاؤں کا نتیجہ ہوتے ہیں۔ یہ خدا کا اپریشن ہے جو ہر صادق کے واسطے ضروری ہے۔ دعاؤں کی تلقین فرمایا۔ آگے پھر طاعون کے دن آرہے ہیں۔ نہیں معلوم کون بچے گا اور کون مرے گا ؟ آجکل تو بہ کرنی چاہیے اور راتوں کو اٹھ کر دعائیں کرنی چاہئیں تا کہ خدا تعالی اس وقت کے عذاب سے بچائے۔ قادیان کے قریب دو گاؤں طاعون سے ملوث ہیں ۔ دعا کے ذریعہ ہی مشکلات حل ہوتی ہیں فرمایا اللہ تعالی فنی ہے مگر وہ اپنی قدرتوں سے پہچانا جاتا ہے۔ دعا کے ذریعہ سے اس کی ہستی کا پتہ لگتا ہے۔ کوئی بادشاہ یا شہنشاہ کہلائے ۔ ہر شخص پر ضرور ایسے مشکلات پڑتے ہیں جن میں انسان بالکل عاجز رہ جاتا ہے اور نہیں جانتا کہ اب کیا کرنا چاہیے۔ اس وقت دعا کے ذریعہ سے کا ہے۔ اس وقت دعا کے ذرا مشکلات حل ہو سکتے ہیں ۔ ت تعلق محبت چراغ الدین جمونی جموں والے چراغ الدین کا ذکر تھا کہ عیسائیوں کے ساتھ بہت " رکھتا ہے۔ فرمایا ۔ بد قسمت اور بد بخت آدمی ہے۔ اسلام ایسے گندوں کو باہر پھینکتا جاتا ہے ۔ یورپ کی شراب نوشی کا ذکر تھا۔ عیسائیوں پر ایک سوال فرمایا حقیقی تہذیب شراب خور کو حاصل نہیں ہوسکتی۔ انجیل کی شراب کسی آیت نے سور کو بر خلاف توریت کے حلال نہیں کیا مگر یہ لوگ کثرت سے سور بھی کھاتے ہیں اور شراب بھی پیتے ہیں۔