ملفوظات (جلد 7) — Page 225
ملفوظات حضرت مسیح موعود کرے گا ؟ ۲۲۵ جلد ہفتم فرمایا ۔ اللہ تعالیٰ ہر شے پر غالب ہے۔ ایک وہ زمانہ تھا کہ ہماری جوتیاں جھاڑ کر آگے رکھتا تھا۔ ہم کو وضو کرانا ایک بڑا ثواب جانتا تھا۔ براہین کا ریویو اس نے خود بخو دلکھا ہماری درخواست نہ تھی۔ تعجب نہیں کہ وہ کسی وقت پہلی حالت پر پھر لوٹ آئے جیسا کہ ہم رویا میں دیکھ چکے ہیں ۔ بعض خواہیں مدت کے بعد پوری ہوتی ہیں ۔ یہ رویا چھپ چکا ہے جس میں میں نے دیکھا تھا کہ وہ ایک چھوٹا لڑکا ہے ننگا ، رنگ سیاہ اور بدشکل ہے۔ میں نے اس کو اشارہ سے بلا یا تب وہ آیا اور میرے گلے لگا اور پورے قد کا ہو گیا اور اس پر لباس بھی ہے اور رنگ سفید ہے۔ تب میں نے کہا کہ آپ کا ہمارا اس قدر مقابلہ رہا ممکن ہے کہ قلم سے یا زبان سے کوئی سخت لفظ نکل گیا ہو تم بخش دو۔ اس نے کہا اچھا میں نے بخشا۔ تب میں نے کہا کہ تم نے جو ایذا ہم کو دی تھی وہ بھی ہم نے بخش دی۔ تب ہم نے اس کی دعوت کی جس کو اس نے کچھ تردد کے بعد قبول کیا اور ایک شخص جان کندن میں ہے تب میں نے کہا کہ یہ مقدر تھا کہ جس دن یہ شخص مرے اس دن تم تو بہ کرو۔ انبیاء کے ساتھ ہجرت اتھ ہجرت بھی ہے آج کے الہام مسِیرُ الْعَرَبِ کا ذکر تھا ۔ فرمایا۔ اس کے یہ معنے بھی ہو سکتے ہیں کہ عرب میں چلنا ۔ شاید مقدر ہو کہ ہم عرب میں جائیں ۔ مدت ہوئی کہ کوئی پچیس چھبیس سال کا عرصہ گذرا ہے ایک دفعہ میں نے خواب میں دیکھا تھا کہ ایک شخص میرا نام لکھ رہا ہے تو آدھا نام اس نے عربی میں لکھا ہے اور آدھا انگریزی میں لکھا ہے۔ انبیاء کے ساتھ ہجرت بھی ہے۔ لیکن بعض رؤیا نبی کے اپنے زمانہ میں پورے ہوتے ہیں اور بعض اولاد یا کسی متبع کے ذریعے سے پورے ہو۔ سے پورے ہوتے ہیں ۔ مثلاً آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو قیصر و کسری کی کنجیاں ملی تھیں تو وہ ممالک حضرت عمرؓ کے زمانہ میں فتح ہوئے۔ لے ۳ لے بدر جلدا نمبر ۲۳ مورخه ۷ استمبر ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ نیز الحکم جلد ۹ نمبر ۳۲ مورخه ۱۰ ستمبر ۱۹۰۵ء صفحه ۳