ملفوظات (جلد 7) — Page 223
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۲۳ جلد ہفتم اور ساتھ پھر غنودگی کی حالت ہوگئی ۔ تب میں نے دیکھا کہ اس وقت میں کہتا ہوں مقبول کو بلاؤ اس کے کاغذ پر دستخط ہو گئے ہیں ۔ یہ جو مٹھن لال دیکھا گیا ہے۔ ملائک طرح طرح کے تمثلات اختیار کر لیا کرتے ہیں۔ مٹھن لال سے مراد ایک فرشتہ تھا۔ سنوری سے یہ مراد ہے۔ سنور عربی میں بلی کو کہتے ہیں اور تعبیر کی رو سے بلی ایک بیماری کا نمونہ ہے۔ عبداللہ سنوری سے مراد ہوئی وہ عبداللہ جو بیمار ہے۔ فرمایا ۔ طب تو ظاہری محکمہ ہے۔ ایک اس کے وراء محکمہ پردہ میں ہے جب تک وہاں دستخط نہ ہو۔ کچھ نہیں ہوتا ۔ ۷ استمبر ۱۹۰۵ء وحی کا ایک طریق فرمایا کہ بعض دفعہ وحی اس طرح بھی نازل ہوتی ہے کہ کوئی کاغذ یا پتھر وغیرہ دکھایا جاتا ہے جس پر کچھ لکھا ہوا ہوتا ہے۔ فرمایا۔ اللہ تعالیٰ کے نشان اس طرح کے ہوتے ہیں کہ ان میں قدرت اور غیب ملا ہوا ہوتا ہے اور انسان کی طاقت نہیں ہوتی کہ ان کو ظاہر کر سکے۔ حضرت مولوی عبد الکریم سیالکوٹی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی علالت فرمایا۔ مولوی صاحب کی زیادہ علالت کے وقت میں بہت دعا کرتا تھا اور بعض نقشے میرے آگے ایسے آئے جن سے نا امیدی ظاہر ہوتی تھی اور ایسا معلوم ہوتا تھا کہ گو یا موت کا وقت ہے اور ظاہر طب کی رُو سے بھی معاملہ خوفناک تھا کیونکہ ذیا بیطس والے کو سرطان ہو جائے تو پھر بچنا مشکل ہوتا ہے اس دعا میں میں نے بہت تکلیف اُٹھائی یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے بشارت نازل کی اور ۱ بدر جلد نمبر ۲۲ مورخه ۳۱ اگست ۱۹۰۵ء صفحه ۲