ملفوظات (جلد 7) — Page 208
ملفوظات حضرت مسیح موعود روحانی جسم کے ساتھ تھا۔ ۲۰۸ جلد ہفتم انسان کے جسم دو ہیں۔ ایک زمینی اور دوسرا آسمانی جسم ہے۔ زمینی جسم کے متعلق قرآن شریف میں آیا ہے اَلَمْ نَجْعَلِ الْأَرْضَ كِفَانًا ( المرسلت (۲۶) پس آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج : جس جسم کے ساتھ ہوا وہ آسمانی جسم تھا۔ وہ معراج قابل تعریف نہیں جو عوام مانتے ہیں۔ چونکہ ہر شخص اپنی حد تک بات کرتا ہے۔ بچہ اس حد تک ہی کہتا ہے جو کھیل تک محدود ہو۔ کم علم اپنی حد تک۔ اسی طرح یہ لوگ چونکہ اس حقیقت سے محض نا آشنا اور نا واقف تھے۔ انہوں نے یہاں تک ہی اس راز کو سمجھا لیکن خدا تعالیٰ نے مجھ پر اس کی حقیقت کھول دی ہے اور عوام اس سے محض نا واقف ہیں اس لیے اعتراض کرتے ہیں ۔ اصل بات یہی ہے کہ یہ ایسا کشفی رنگ تھا کہ اس کو ہرگز خواب نہیں کہہ سکتے ۔ یہ سچی بیداری تھی جس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ کمال حاصل ہوا۔ اور یہ حاصل نہیں ہو سکتا جب تک کامل درجہ کا تقدس اور تطہیر نہ ہو۔ اس تقریر کو سن کر شیخ عبد الحق صاحب ( یہ اس نو مسلم کا نام ہے ) نے کہا یہ تو بالکل سچ ہے۔ افسوس یہ مخالف مولوی منبروں پر چڑھ کر کہتے ہیں کہ وہ معراج سے ہی منکر ہیں ۔ اس پر پھر حضرت اقدس نے سلسلہ تقریر شروع کیا۔ فرمایا۔ جو کچھ اسلام کا زیور تھا جس پر اسلام اور دوسرے مذاہب میں ما ہ الامتیاز اسلام کو ہمیشہ نا تھا اور جو اسلام اور دوسرے مذاہب میں ما بہ الامتیاز تھا اس سے یہ لوگ بالکل بے خبر ہیں۔ اسلام کے سوا جس قدر مذاہب دنیا میں موجود ہیں ان کی یہ حالت ہے کہ جیسے کوئی شخص اپنے محبوب کی بڑی تعریف کرے لیکن ساتھ ہی یہ بھی کہہ دے کہ ہاں ایک آنکھ اس کی نہیں اور دوسر اساری تعریفیں کرنے کے بعد کہہ دے کہ اس کی شنوائی نہیں یا ایک ٹانگ نہیں ۔ غرض کوئی نہ کوئی نقص ضرور مانتے ہیں۔ پورے طور پر کامل محبوب تسلیم نہیں کرتے ۔ اسلام میں یہ خوبی ہے کہ اس نے احسن طور پر خدا تعالیٰ کو دکھایا ہے اور کبھی انسان شرمندہ نہیں ہو سکتا۔ جس قسم کا خدا انسانی فطرت تقاضا کرتی ہے وہ ایسا ہی اسلام میں