ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 132 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 132

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۳۲ جلد ہفتم آج رات میں اس خیال سے سویا تھا کہ زلزلہ کا خواب اور الہامات ہوئے ۔ فرمایا۔ ایمان والے مانتے ہیں پر دوسرے لوگ ہنسی ٹھٹھا کرتے ہیں۔ پیسہ اخبار بہت ہی شوخی کرتا ہے اور لوگوں کو خدا کے نشانوں سے غافل کرنا چاہتا ہے اور ان کو تھپک تھپک کر سلاتا ہے۔' بلا تاریخ حضرت ام المؤمنین کو کا فرمایا گھرمیںبھی تلی کا سلسلہ بدستور جار رہتا ہے ایک روز حضرت ام المؤمنین کو مخاطب کر کے فرمایا۔ دیکھو! نوکروں پر سختی بالکل نہیں ہونی چاہیے ۔ ان کو جو کچھ سمجھانا ہو نرمی سے سمجھا دیا کرو اور ان کے واسطے دعا کیا کرو۔ اگر ان کو ملامت کرو تو اس طرح پر کرو کہ خدا تمہیں ہدایت دے۔ نیکی دے۔ سمجھ دے۔ ایسا ہی بچوں کی اگر کسی حرکت سے ناراض ہو جاؤ تو ان کو بھی جھڑ کو نہیں ان کے لئے دعا کرو۔ اور اسی قسم کے دعائیہ کلمات سے سمجھاؤ۔ خدا تعالیٰ کے غضب کے دن آئے ہوئے ہیں وہ کسی کی پروا نہیں کرتا۔ جہاں تک ہو سکے خدا کی مخلوق پر رحم کروتا کہ اللہ تعالی تم پر بھی رحم کرے۔ ہے ۳۰ را پریل ۱۹۰۵ء صدقہ و خیرات اور توبہ سے بلائیں دور ہو جاتی ہیں قسم کے تعلق کسی نے سوال کیا۔ فرمایا ۔ صدقہ و خیرات سے بلا دور ہو جاتی ہے اگر صدقہ سے عذاب میں تاخیر نہیں ہو جاتی تو ے بدر جلد نمبر ۴ مورخه ۲۷ را پریل ۱۹۰۵ صفحه ۸ الحکم جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۸