ملفوظات (جلد 7)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 130 of 430

ملفوظات (جلد 7) — Page 130

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۳۰ جلد ہفتم نہیں ہوئی جب تک انہوں نے نہیں لکھا۔ بہر حال باہم ہمدردی ہو اور میں دعا کرتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت سے اس طاعون کو اٹھا لے۔ آمین! گیارہ ماہ پہلے زلزلہکی بر کرایا کہ ایک انار میں کھاہے کہ جوش نے پیشگوئی کی ہے ہ اب زلزلہ کا کوئی خوف نہیں۔ فرمایا۔ یہ اور بھی خوشی کی بات ہے۔ خدا نہیں چاہتا کہ اپنے غیب کی خبر میں دنیا داروں کو بھی شامل کرے۔ اب صاف ہو جائے گا کہ جوتشی سچے ہیں یا خدا کا کلام صحیح ہے۔ اگر یہ جوشی اور علم طبقات الارض کے ماہر انگریز ایسے ہی دانا ہیں کہ وہ زلزلوں کی خبروں سے پہلے ہی واقف ہو جاتے ہیں تو یقیناً انہوں نے گورنمنٹ انگریزی سے بڑی عداوت کی جو اس کے متعلق پہلے سے اطلاع دے کر ہزاروں جانوں اور کروڑوں روپے کے مال کو تلف ہونے سے نہ بچا لیا۔ کیونکہ انہوں نے چھ ماہ پہلے خبر و اطلاع نہ دی کہ ایسی سخت مصیبت آنے والی ہے ۔ ہم نے تو گیارہ ماہ پہلے خبر دے دی تھی کہ ایسی آفت آنے والی ہے جس سے مکانات گر جائیں گے اور مٹ جائیں گے اور وہ ایک زلزلہ کا دھکا ہوگا ۔ اس میں لفظ بھی ایک تھا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پہلا دھکا ہی بہت تیز ہونے والا تھا۔ چنانچہ سب مکانات ایک دفعہ ہی گر گئے۔ یہاں تک کہ جو لوگ برانڈوں میں تھے وہ دوڑ کر باہر نہیں آسکے اور جو لیٹے ہوئے تھے وہ بیٹھ نہیں سکے اور جو بیٹھے ہوئے تھے ان کو کھڑا ہونے کا وقت نہیں ملا۔ سے ۲۹ را پریل ۱۹۰۵ء ایک رویا گذشتہ رات کو ۲ بجنے میں سات منٹ باقی تھے جبکہ ہم نے یہ رویا دیکھا کہ زمین ہلتی ہے۔ پہلے ہم نے خیال کیا کہ شاید ویسے ہی کچھ حرکت ہوئی ہے۔ مگر پھر زور سے الحکم جلد ۹ نمبر ۱۵ مورخه ۳۰ را پریل ۱۹۰۵ ء صفحه ۲ و بدر جلد ا نمبر ۵ مورخه ۴ رمئی ۱۹۰۵ صفحه ۱، ۲ کے یہ ملفوظات بھی ۲۸ را پریل ۱۹۰۵ء کے ہیں جو غالباً اسی دن کسی دوسرے وقت بیان ہوئے ۔ ۔ (مرتب) سے بدر جلد ا نمبر ۴ مورخہ ۲۷ را پریل ۱۹۰۵ء صفحه ۸