ملفوظات (جلد 7) — Page 4
ملفوظات حضرت مسیح موعود لد کہ چونکہ موسم سرما ہے آپ کو کپڑوں کی ضرورت ہوگی ۔“ 66 اس مہاجر کی طرف سے کوئی سوال نہ تھا۔ خود حضور علیہ السلام نے ان کی ضرورت کو محسوس کر کے جلد ہفتم یہ رقم عطا کی جس سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ آپ کو مخلص خدام کی ضرورت کا کس قدر خیال ہے۔ گناہوں سے معصوم انبیاء ہیں ۔ ہیں۔ لیکن دوسرے لوگ تو بہ واستغفار کے ذریعہ سے ان سے مشابہت پیدا کر لیتے ہیں۔ ۲۱ اکتوبر ۱۹۰۴ء به کے اللہ تعالیٰ کی رحمت وسیع ہے ایک صاحب کے رشتہ دارکی وجہ سے قید ہوگئے تھے۔ ان کے ذکر پر حضرت حکیم نور الدین صاحب نے عرض کی کہ میں نے ان سے یہ کہا ہے کہ اسے خود استغفار کی تاکید کی جاوے۔ اس پر حضرت اقدس علیہ السلام نے فرمایا کہ بعض لوگ جو استغفار کے لائق ہیں وہ تو استغفار کرتے ہیں اور دوسروں کو محض خدا کی رحمت سے بھی رہائی مل جایا کرتی ہے۔ جن کی طبیعت میں کبھی ہے ان کے لیے اس کی رحمت وسیع ہے۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فاری کا ایک الہام ایک دفعہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک نے دریافت کیا کہ کیا اللہ تعالیٰ نے کبھی فارسی زبان میں بھی کلام کی ہے؟ تو آپ نے فرمایا ہاں! ایک دفعہ یہ فقرہ الہام ہوا تھا۔ ایں مشتِ خاک را گر نه بخشم چه کنم ع اس جنگ کے ذکر پر حضرت حکیم نورالدین صاحب نے بیان کیا کہ روس اور جاپان کی جنگ اس اس قدر خونخوار جنگ ہے کہ ہزاروں آدمی ہلاک ہو رہے ہیں۔ حالانکہ دونوں سلطنتوں کا مذہب ایسا ہے جس کے رو سے اس جنگ کی مطلق نوبت ہی نہ آنی چاہیے۔ البدر جلد ۳ نمبر ۴۱، ۴۲ مورخه یکم و ۸ رنومبر ۱۹۰۴ ء صفحه ۸