ملفوظات (جلد 6)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 326 of 445

ملفوظات (جلد 6) — Page 326

ملفوظات حضرت مسیح موعود ع ۳۲۶ پس از آنکه من نه مانم بچه کار خواهی آمد کیا خدا تعالیٰ اس وقت نصرت کرے گا جب یہ نام مٹ جائے گا ؟ ایک طرف حدیث میں یہ وعدہ کہ ہر صدی پر مجدد آئے گا مگر اس وقت جو عین ضرورت کا وقت ہے کوئی مجدد نہ آئے؟ تعجب ہے تم کیا کہہ رہے ہو! حضرت موسیٰ علیہ السلام کا تو وہ زمانہ کہ اس میں متواتر نبی آتے رہے اور یہ امت جو خیر الامت کہلاتی ہے اور خاتم الانبیاء علیہ الصلوۃ والسلام کی اُمت ہے۔ باوجود اُمتِ مرحومہ کہلانے کے اس میں جب آئے تو دجال آئے اور پھر ایک دو نہیں تیس دجال ۔ گو یا خدا کو خطرناک دشمنی ہے۔ وہ اس کو ایسا تباہ کرنا چاہتا ہے کہ نام ونشان نہ رہے۔ افسوس ! میری مخالفت میں یہ لوگ ایسے اندھے ہوئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کے حضور شوخی اور بے ادبی کرنے سے باز نہیں آتے ۔ اس کو عملی طور پر وعدوں کا قرار دیتے ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہتک شان کرتے ہیں ۔ دیکھو ! میں کھول کر کہتا ہوں کہ تم اپنے نفسوں پر رحم کرو ۔ اس پیغمبر وفات مسیح علیہ السلام کی شان میں جو فضل الرسل سے ہی سے ادبی نہ کرو کہ حضرت میں کو یہ۔ یہ اس سے افضل قرار دو۔ کیا تم نہیں جانتے کہ آپؐ کی وفات پر صحابہ کی کیا حالت ہوئی تھی۔ وہ دیوانہ وار پھرتے تھے۔ آپ کی زندگی ان کو ایسی عزیز تھی کہ حضرت عمرؓ نے تلوار کھینچ لی تھی کہ اگر کوئی آپ کو مردہ کہے گا تو میں اس کا سر اڑا دوں گا۔ اس شور پر حضرت ابوبکر آئے اور انہوں نے آگے بڑھ کر آپ کی پیشانی پر بوسہ دیا کہ آپؐ پر خدا دو موتیں جمع نہ کرے گا اور پھر یہ آیت پڑھی مَا مُحَمَّدُ إِلَّا رَسُولٌ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُ (ال عمران : (۱۴۵) یعنی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم بھی ایک رسول ہیں۔ آپ سے پہلے جس قدر رسول آئے ہیں سب وفات پاگئے ہیں۔ صحابہؓ نے جب اس آیت کو سنا تو انہیں ایسا معلوم ہوا کہ گویا یہ آیت اب اتری ہے ۔ انہوں نے معلوم کیا کہ آپ کے مقابلہ میں کوئی اور زندہ نہیں ہے۔ تم میں وہ عشق اور محبت نہیں جو صحابہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے تھی ورنہ تم یہ کبھی روانہ رکھتے کہ مسیح کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل زندہ کہتے۔ میں سچ کہتا ہوں کہ اگر صحابہ کے سامنے اس وقت کوئی کہتا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام زندہ ہیں تو ان میں سے