ملفوظات (جلد 6) — Page 138
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۳۸ جلد ششم ان کی موت کو موت نہیں سمجھا جاتا تھا اور آخر نتیجہ یہ نکلتا کہ کوئی صحابی فوت نہیں ہوا کیونکہ انجام پر ان کی تعداد بہت بڑھ گئی جس سے فوت شدہ کی تعداد کو کوئی مناسبت ہی نہ رہی ۔ موت سے مطلب یہ ہوتا ہے کہ جماعت کم ہوا اور جب جماعت زیادہ ہو جاوے تو پھر اس کا نام موت کیسے ہوا ۔ دیکھ لو کہ معترض کا فر تو عرب میں کوئی نہ رہا۔ سب مر کھپ گئے لیکن سب عرب صحابیوں سے بھر گیا۔ اسی طرح انجام پر دیکھ لینا کہ ہمیں کس قدر کامیابی ہوتی ہے۔ ۱۹ را پریل ۱۹۰۴ء لو ایک رؤیا کے بعد الہام ہوا مَنْ دَخَلَهُ كَانَ آمِنًا ) اس الہام کو سناتے وقت حضور نے فرمایا کہ ) دیکھو اس مسجد پر بھی یہی الہام لکھا ہوا ہے جو ۲۵ برس کے قریب کا ہے۔ ۱۹ را پریل کو فرمایا کہ میں اپنی جماعت کے لیے اور پھر قادیان کے لیے دعا کر رہا تھا تو یہ الہام ہوا زندگی کے فیشن سے دور جا پڑے ہیں فَسَحِقُهُمْ تَسْحِيقًا ۔ پس ہیں ڈال ان کو خوب پیس ڈالنا۔ فرمایا میرے دل میں آیا کہ اس پیس ڈالنے کو میری طرف کیوں منسوب کیا گیا ہے اتنے میں میری نظر اس دعا پر پڑی جو ایک سال ہوا بیت الدعا پر رکھی ہوئی ہے اور وہ دعا یہ ہے۔ يَا رَبِّ فَاسْمَعْ دُعَائِي وَمَزْقُ أَعْدَاءَكَ وَ أَعْدَائِي وَ انْجِزُ وَعْدَكَ وَانْصُرْ عَبْدَكَ وَآرِنَا أَيَّامَكَ وَشَهِرُ لَنَا حِسَامَكَ وَلَا تَذَرُ مِنَ الْكَفِرِينَ شَرِيرًا - - اس دعا کو دیکھنے اور اس الہام کے ہونے سے معلوم ہوا کہ یہ میری دعا کی قبولیت کا وقت ہے۔ پھر فرمایا کہ ہمیشہ سے سنت اللہ اسی طرح پر چلی آتی ہے کہ اس کے ماموروں کی راہ میں جولوگ روک ہوتے ہیں ان کو ہٹا دیا کرتا ہے ۔ یہ خدا تعالیٰ کے بڑے فضل کے دن ہیں ان کو دیکھ کر خدا تعالیٰ کی ہستی پر ایمان اور یقین بڑھتا ہے کہ وہ کس طرح ان امور کو ظاہر کر رہا ہے۔ ل البدر جلد ۳ نمبر ۱۶، ۱۷ مورخه ۲۴ را پریل ، یکم مئی ۱۹۰۴ء صفحه ۶