ملفوظات (جلد 5) — Page 391
ملفوظات حضرت مسیح موعود از صفحه نمبر ۱۰۹ ۱۵۳ ۲۰۱ ۲۲۸ ۲۳۷ ۲۶۸ ۲۶۸ ۲۶۹ ۲۷۸ ۲۸۱ ۲۹۰ ۳۱۷ ۳۹۱ ترجمه فارسی جلد پنجم بہت سے شیطانوں کی شکل انسانوں جیسی ہوتی ہے پس ہر کسی کے ہاتھ میں ہاتھ نہیں دے دینا چاہیے۔ اگر چور سے جان پہچان ہو، گدھے کو باندھ کر رکھنا بہتر ہے۔ ہر چیز میں نقص اور عمدگی دونوں ہوتے ہیں ۔ تو نے دوستوں سے کون سا اچھا سلوک کیا ہے کہ ہمارے ساتھ بھی کرے گا، بخدا تجھ سے بچ رہنا لازم ہے۔ وہ نہ طاقت سے، نہ رونے سے، نہ مال سے ہاتھ آ سکتا ہے۔ عشق صرف دیکھنے سے ہی پیدا نہیں ہوتا بہت دفعہ یہ سعادت کلام سننے سے حاصل ہوتی ہے کیا تو نے زمینی کاموں کو درست کر لیا ہے، کہ آسمانی کاموں کی طرف بھی متوجہ ہو گیا ہے۔ خدا کے بعد میں محمد کے عشق میں سرشار ہوں ۔ اگر یہی کفر ہے تو بخدا میں سخت کافر ہوں ۔ دنیا چند روزہ ہے بالآخر خدا تعالیٰ سے ہی کام پڑتا ہے۔ تنور ( پر سونے ) والی رات بھی گزر گئی اور سمور ( پہن کر سونے ) والی رات بھی گزر گئے ۔ بارگاہ الہی کی تنہائی کے سوا کہیں امن نہیں ۔ جب عمر کا معاملہ پوشیدہ ہے تو بہتر ہے کہ میں موت کے آنے کے دن محبوب کے سامنے ہوں ۔