ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 387 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 387

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۸۷ جلد پنجم غرض ایسے نمونوں سے دنیا کو بہت بڑا نقصان پہنچا ہے ہماری جماعت کو ایسی باتوں سے پر ہیز کرنا چاہیے۔ تم ایسے نہ بنو ، چاہیے کہ تم ہر قسم کے جذبات سے بچو۔ ہر ایک اجنبی جو تم کو ملتا ہے وہ تمہارے منہ کو تاڑتا ہے اور تمہارے اخلاق ، عادات، استقامت، پابندی احکام الہی کو دیکھتا ہے کہ کیسے ہیں اگر عمدہ نہیں تو وہ تمہارے ذریعہ ٹھو کر کھاتا ہے بس ان باتوں کو یا درکھو۔ تَمَّ كَلَامُهُ الْمُبَارَكُ ) ۲۸ / دسمبر ۱۹۰۳ء دلائل الخیرات اور دیگر وظائف کی نسبت امام الوقت کی رائے ایک صاحب کے آمده از امروہہ نے دریافت کیا کہ دلائل الخیرات جو ایک کتاب وظیفوں کی ہے اگر اسے پڑھا جاوے تو کچھ حرج تو نہیں؟ کیونکہ اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود شریف ہی ہے اور اس میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہی کی تعریف جا بجا ہے۔ فرمایا کہ انسان کو چاہیے کہ قرآن شریف کثرت سے پڑھے جب اس میں دعا کا مقام آوے تو دعا کرے اور خود بھی خدا سے وہی چاہے جو اس دعا میں چاہا گیا ہے اور جہاں عذاب کا مقام آوے تو اس سے پناہ مانگے اور ان بداعمالیوں سے بچے جس کے باعث وہ قوم تباہ ہوئی ۔ بلا مد روحی کے ایک بالائی منصوبہ جو کتاب اللہ کے ساتھ ملاتا ہے وہ اس شخص کی ایک رائے ہے جو کہ کبھی باطل بھی ہوتی ہے اور ایسی رائے جس کی مخالفت احادیث میں موجود ہو وہ محدثات میں داخل ہو داخل ہوگی ۔ رسم اور بدعات سے پر ہیز بہتر ہے اس سے رفتہ رفتہ شریعت میں تصرف شروع ہو جاتا ہے۔ بہتر طریق یہ ہے کہ ایسے وظائف میں جو وقت اس نے صرف کرنا ہے وہی قرآن شریف کے تدبر میں لگاوے۔ دل کی اگر سختی الحکم جلد ۸ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۴ء صفحه ۱، ۲ ۳۱؍جنوری ۱، ۲ الحکم میں ان کا نام قاضی آل احمد صاحب رئیس امروہہ لکھا ہے (مرتب)