ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 324 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 324

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۲۴ جلد پنجم راہ اور سنت نبوی پر محکم قدم رکھ کر چلیں تا کہ منزل مقصود پر پہنچنے کے لیے ان کو کوئی روک حائل نہ ہو اور یہ چند روزہ زندگی رائیگاں نہ جاوے جو آخرت میں سخت ندامت، ذلت وحسرت کا باعث ہووے۔ اللہ تعالیٰ ہماری جماعت کو توفیق دیوے کہ وہ محض ابْتِغَاء لِمَرْضَاتِ اللہ کی غرض سے راہ مستقیم پر چل کر منزل مقصود پر پہنچ جاویں اور تخلیق انسانی کے اصل مدعا کو پورا کریں ۔ آمین ثم آمین ) آمین (۴ نومبر ۱۹۰۳ء) ( نوٹ ۔ باستثنائے ایک شعر کے جو سر عنوان درج ہے باقی اشعار مندرجہ مضمون ہذا اعلیٰ حضرت اقدس جناب امام صادق علیہ الصلوۃ والسلام نے اثنائے تقریر میں نہیں فرمائے تھے مگر چونکہ بجز ایک شعر بمنزل جاناں رسد ہماں مردے کہ ہمہ دم در تلاش او دوان باشد کے جو بوقت تحریر مضمون ہذا کے بے ساختہ روانی طبع سے احقر کے منہ سے نکل گیا ہے باقی ماندہ اکثر اشعار نے خود حضرت اقدس ہی کی زبان گوہر فشان سے جنم لیا ہوا ہے اور ان مواقعات پر چسپاں بھی تھے اس واسطے مناسب مواقع پر لکھ دیئے گئے ہیں بذات خود بھی یہ حقائق معارف کا ایک خزینہ ہیں وثوق کامل ہے کہ ان کا ان مواقعات مناسبہ پر چسپاں ہونا بفضلہ تعالیٰ بہت سے سعید فطرت و راستی پسند طبائع کو تکثیف حقائق و تلخیص دقائق میں مدد دے گا ۔ جس سے ان کو احقاق حق و ابطال باطل کی توفیق ملے گی اللہ کرے ایسا ہی ہو ۔ آمین ثم آمین ۔ والسلام - ۵ نومبر ۱۹۰۳ء ۔ ۵ نومبر ۱۹۰۳ء امام صادق علیہ الصلوۃ والسلام کا کمترین خادم احقر العباداله دا د احمدی کلارک ضلع شاہ پور حال وارد قادیان ) فرمایا کہ له اولیاء اصفیاء پر مصائب کی وجہ آج کل ہندوستان سے ایک عورت آئی ہوئی ہیں (ان کے خاوند بھی آئے ہوئے تھے ) وہ اکثر سوال کرتی رہتی ہیں اور میں ان کو سمجھایا کرتا ہوں ۔ ایک البدر جلد ۲ نمبر ۴۵ مورخہ یکم دسمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۳۵۲ تا ۳۵۴ نیز الحکم جلدی نمبر ۴۴، ۴۵ مورخه ۱۳۰ نومبر ۱۰۰ دسمبر ۱۹۰۳ء صفحه ۸۰۷