ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 302 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 302

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۰۲ جلد پنجم ہے اور بتلایا کہ صرف مسیح کے واقعہ میں اس کے معنے اٹھا لینے کے کرتے ہیں ۔ حالانکہ اسی قرآن میں اور جہاں کہیں یہ لفظ آیا ہے اور لغت اور دوسری کتب عربیہ سب جگہ اس کا ترجمہ موت کرتے ہیں ۔ محمد عبد الحق صاحب۔ یہ ضروری کام ہے جو کہ آپ نے اختیار کیا ہے اور اس کی ضرورت نہ صرف اہل اسلام کو ہے بلکہ عیسائیوں کو بھی بہت ہے۔ مجھے قادیان میں آنے سے معلوم ہوا ہے کہ یہ سلسلہ بہت ہی مفید ہے اور ابتدا سے میری یہ خ سے میری یہ خواہش ہے کہ اس قدر عظیم الشان کام کے واسطے ؟ جیسے کہ یہ ہے خدا تعالیٰ مجھے بھی ایک ہتھیار بنادے اور اس میں سے مجھے بھی حصہ ملے۔ حضرت مسیح موعود ہم ہمیشہ دعا کرتے ہیں اور ہماری ہمیشہ سے یہ آرزو ہے کہ یورپین لوگوں میں سے کوئی ایسا نکلے جو اس سلسلہ کے لیے زندگی کا حصہ وقف کرے لیکن ایسے شخص کے لیے ضروری ہے کہ کچھ عرصہ صحبت میں رہ کر رفتہ رفتہ وہ تمام ضروری اصول سیکھ لیوے جن سے اہل اسلام پر سے ہر ایک داغ دور ہو سکتا ہے اور وہ تمام قوت اور شوکت سے بھرے ہوئے دلائل سمجھ لیوے جن سے یہ مرحلہ طے ہو سکتا ہے۔ تب وہ دوسرے ممالک میں جا کر اس خدمت کو ادا کر سکتا ہے۔ اس خدمت کے برداشت کرنے کے لیے ایک پاک اور قوی روح کی ضرورت ہے جس میں یہ ہوگی وہ اعلیٰ درجہ کا مفید انسان ہو گا اور خدا کے نزدیک آسمان پر ایک عظیم الشان انسان قرار دیا جاوے گا۔ محمد عبد الحق صاحب۔ ۔ میں میں کل یہاں سے رخصت ہوں گا اور ایک ضروری خدمت کو سر انجام دینے کے لیے جو کہ بنی نوع انسان کی خدمت پر مبنی ہے آخر دسمبر تک ہندوستان کے مختلف مقامات پر دورہ کروں گا۔ وہ آسٹریلیا میں ہندوستانی تاجروں کی بندش کو آزاد کرانے کی تجویز ہے۔ اس دورہ کے بعد پھر میں دیکھوں گا کہ میں کون سی راہ اختیار کروں ۔ حضرت مسیح موعود قرآن شریف کی تفسیر تو اپنے وقت پر ہوگی لیکن اگر خدا آپ کے دل میں ڈالے اور آپ یہاں آکر رہیں تو قرآن شریف کے اس حصہ کی تفسیر سردست کر دی جاوے جن پر ہر ایک غیر مذہب نے کم فہمی سے اعتراض کئے ہیں یا اہل اسلام نے ان کے سمجھنے میں غلطی کھائی ہے۔ اول اس کی فہرست طیار کر لی جاوے گی اور وہ بہت بڑی نہ ہوگی کیونکہ ایک ہی اعتراض کو ہر ایک فرقہ