ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 287 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 287

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۸۷ ۵ اکتوبر ۱۹۰۳ء (دربار شام) ایک عیسائی سے گفتگو در تمام اخبارات جو کہ ر انصاری کے بارے میں یورپ اور امریکہ سے سے آئے تھے پڑھے جانے کے بعد میاں گل محمد صاحب نے حضرت اقدس کو اپنی طرف مخاطب کیا اور کہا کہ میں آپ کے کہنے کے مطابق آیا ہوں ۔ حضرت اقدس نے فرمایا کہ جلد پنجم ہم نے تو آپ کو بذریعہ تار اور خط کے منع کر دیا تھا کہ آپ نہ آئیں۔ علالت طبع اور ایک ضروری کام میں مصروفیت کی وجہ سے فرصت نہیں ۔ اب آپ آگئے ہیں تو مجھے آپ کے آنے کی خوشی ہے اور میں چاہتا ہوں کہ کوئی تحقیق کے واسطے میرے پاس آوے۔ زمانہ دن بدن راستی اختیار کرتا جاتا ہے عیسائی مذہب کی تردید اور کسر صلیب کے لئے جو کچھ مجھے خدا نے عطا کیا ہے اس کو بتلانے کو میں ہر وقت طیار ہوں لیکن دوسرے موقع پر جب آپ آئیں گے تو جیسے آپ کا حق ہوگا کہ سوال کریں ویسا ہی میرا حق ہوگا کہ ایک سوال کروں اور وہ سوال صرف مسیح کی الوہیت تثلیث اور چال چلن کی نسبت ہو گا لیکن جیسے میں نے اس سوال کو مشخص کر دیا ہے۔ ویسے ہی آپ کو لازم ہے کہ آپ بھی اپنے سوال کو مشخص کر دیویں کہ طیاری کا موقع مل جاوے۔ کہ کا موقع مل گل محمد صاحب ۔ ہاں آپ بھی ایک سوال کریں جیسے مجھے تلاشِ حق کی ضرورت ہے ویسے ہی آپ پر ضروری ہے کہ آپ اظہار حق کریں ۔ حضرت اقدس ۔ یہ آپ سچ کہتے ہیں مگر میرے اظہار حق کی شہادت تو یورپ اور امریکہ دے رہا ہے۔ ابھی آپ کے سامنے اخبارات پڑھے گئے ہیں ۔ گل محمد صاحب ۔ لیکن ایک بات ضروری ہے کہ اگر میں دوسرے موقع پر آؤں اور آپ کو پھر فرصت نہ ہو تو چونکہ میں ایک غریب آدمی ہوں اس لیے آمد ورفت کا خرچہ آپ پر ہوگا۔ لے عیسائی (مرتب)