ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 19 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 19

ملفوظات حضرت مسیح موعود ( در بار شام ) ۱۹ طاعون کے متعلق باتیں ہوتی رہیں ۔ ایک عرب صاحب کے نو وارد تھے۔ رفت کی لذت انہوں نے قرآن شریف سنایا اس کی لذت اور رزق کے متعلق باتیں ہوتی ہیں ۔ جلد پنجم حضرت اقدس نے فرمایا کہ دنیا میں ہزاروں لذتیں ہیں مگر رفت جیسی کوئی بھی لذت نہیں۔ یہی ہے جس سے نماز اور عبادت کا مزہ آتا ہے اور پھر چھوڑ تا ہے اور پھر چھوڑنے کو جی نہیں چاہتا۔ ہے ۵ را پریل ۱۹۰۳ء ان مختلف امراض اور عوارض کے ذکر پر جو انسان کو لاحق ہوتے ہیں کثرت عوارض کی وجہ فرمایا کہ اللہ تعالیٰ قادر تھا کہ چند ایک بیماریاں ہی انسان کو لاحق کر دیتا مگر ہم دیکھتے ہیں کہ بہت سی امراض ہیں جن میں وہ مبتلا ہوتا ہے اس قدر کثرت میں خدا تعالیٰ کی یہ حکمت معلوم ہوتی ہے تا کہ ہر طرف سے انسان اپنے آپ کو اپنے آپ کو عوارضات اور امراض میں گھرا ہوا پا کر اللہ تعالیٰ سے ترساں ولرزاں رہے اور اسے اپنی بے ثباتی کا ہر دم یقین رہے اور مغرور نہ ہو اور غافل ہو کر موت کو نہ بھول جاوے اور خدا سے بے پروانہ ہو جاوے۔ بعض مخالفین کے طاعون سے ہلاک ہونے کی مرا بمرگ عدو جائے : عد و جائے شادمانی نیست خبر آئی۔ اس پر فرمایا کہ دشمن کی موت سے خوش نہیں ہونا چاہیے بلکہ عبرت حاصل کرنی چاہیے۔ ہر ایک شخص کا خدا تعالیٰ لے ایک عرب صاحب ملک مصر سے تشریف لائے ہوئے تھے اور قرآن شریف خوش الحانی سے پڑھتے تھے۔ حضرت اقدس نے ان کا قرآن شریف سن کر ان کے لب ولہجہ کو بہت پسند کیا اور قرآن شریف کی عظمت کے خیال سے ان کی تکریم کی ۔ الحکم جلدے نمبر ۱۳ مورخہ ۱۰ را پریل ۱۹۰۳ء صفحه ۱۴ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۴ مورخه ۲۴ را پریل ۱۹۰۳ صفحه ۱۰۵)