ملفوظات (جلد 5) — Page 252
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۵۲ جواب حضرت مرزا صاحب تحریری دیں گے اور اس جواب کے بعد اگر گل محمد صاحب کی تشفی نہ ہو تو اسی سوال کے متعلق کچھ اور دریافت کر سکتے ہیں جس کا جواب حضرت صاحب دیں گے اور یہی سلسلہ چار دن تک رہے گا۔ اس سوال و جواب کے شرائط یہ ہیں کہ ہر روز پانچ گھنٹہ اس پر خرچ ہوں گے یعنی ہر ایک فریق کے لیے اڑھائی گھنٹے اور جس فریق کو ایک دن میں اڑھائی گھنٹے سے کم وقت ملنے کا موقع ملے وہ اتنا ہی وقت دوسرے دن لے سکے گا لیکن چوتھے دن کی شام کو بہر حال یہ امر ختم ہو گا سوائے اس کے کہ ان چار دنوں کے اندر کوئی فریق کسی وجہ سے جو معمولی حوائج اور ضروریات کے علاوہ ہو پورا وقت نہ دے سکے تو اس کے لیے ضروری ہوگا کہ اس وقت کو چار دن کے بعد پورا کرے اور اگر چار دن کے اندر ہی مثلاً پہلے ہی دن حضرت صاحب فرما دیں کہ جو ہم نے کہنا تھا کہہ چکے اور اب زیادہ اور کچھ نہیں کہنا تو گل محمد صاحب کو اختیار ہو گا کہ اسی وقت چلے جاویں۔ گل محمد صاحب کی طرف سے صرف ایک ہی سوال پیش ہو گا خواہ وہ کتنا ہی بڑا ہوا اور فریقین کو اختیار نہ ہوگا کہ ایک دوسرے کے وقت میں کسی کی بات کو قطع کریں ۔ دستخط حضرت میرزاغلام احمد صاحب ) دوسرے کا غذ پر ہوئے (گل محمد ) ۱۵ اگست ۱۹۰۳ء دربار شام) جلد پنجم فرمایا۔ خدا کے نزدیک لعنت وہ نہیں ہوتی جو کہ عام لوگوں کے نزدیک لعنت خدا سے مراد ہوتی ہے بلکہ خدا کی لعنت سے مراد دنیا اور آخرت کی لعنت ہے ( یعنی ہر ) دو کی ذلت ہے۔ فرمایا کہ قرآن شریف انجیل کی تصدیق قرآن کس طرح سے مصدق انجیل ہے؟ قول سے نہیں کرتا ہے فعل سے کرتا ہے بلکہ کیونکہ جو حصہ انجیل کی تعلیم کا قرآن کے اندر شامل ہے اس پر قرآن نے عملدرآمد کروا کے دکھلا دیا ہے اور اسی لیے ہم اسی حصہ انجیل کی تصدیق کر سکتے ہیں جس کی قرآن کریم نے تصدیق کی۔ ہمیں کیا