ملفوظات (جلد 5) — Page 247
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۴۷ جلد پنجم قیاس سے معلوم ہوتے ہیں اور یا تجربہ سے ۔ چاندی کے اس اثر کا پتا تجربہ سے لگتا ہے۔ خواب میں اگر ایک کسی مسلمان کو چاندی دے تو اس کی تعبیر یہ ہوتی ہے کہ اسے اسلام سے محبت ہے اور وہ مسلمان ہو جاوے گا ۔ اکثر دفعہ جب تک ایک شے کی کثرت نہ ہو تو اس کے کثرت شراب خوری کا نتیجہ خواص کا پتا نہیں لگتا۔ شراب کی کثرت جو اس وقت یورپ وغیرہ میں ہے اگر یہ نہ ہوتی تو اس کے بدنتائج کیسے ظاہر ہوتے جس سے اس وقت دنیا پناہ پکڑنا چاہتی ہے اور اس کی کثرت سے اسلام اور پیغمبر اسلام کی خوبی کھلتی ہے جنہوں نے ایسی تھے کو منع اور حرام فرمایا۔ اگر مسیح کی مقصود بالذات زمین ہی تھی کہ آخر عمر میں انہوں نے زمین پر ہی آنا تھا تو پھر اتنا عرصہ آسمان پر رہنے سے کیا فائدہ؟ یہی وقت زمین پر بسر کرتے کہ لوگوں کو ان کی ذات اور تعلیم سے فائدہ ہوتا اور قوم گمراہی سے بچی رہتی ۔۔ ۸ راگست ۱۹۰۳ء لو اہل اسلام کی موجودہ حالت پر فرمایا کہ اعلائے کلمتہ الاسلام جب تک ان لوگوں میں اعلائے کلمتہ اللہ کا خیال تھا اور اس کو انہوں نے اپنا مقصود بنایا ہوا تھا جب تک ان کی نظریں خدا پر تھیں خدا تعالیٰ بھی ان کی نصرت کرتا تھا ، مگر بعد ازاں جب سلطنتوں ا جب اغراض بدل گئے تو خدا نے بھی چھوڑ دیا اور اب ان ب ان کی نظر انسانوں پر ہے۔ کی بھی یہی حالت ہے کہ اعلائے کلمۃ الاسلام کا کسی کو خیال نہیں ہے خود روم میں رد نصاری میں ایک چھوٹا سا رسالہ بھی نہیں لکھا جا سکتا۔ یہ خیال بالکل غلط ہے کہ سلطان محا محافظ حرمین ہے بلکہ حرمین خود محافظ سلطان ہیں ۔ ل البدر جلد ۲ نمبر ۳۱ مورخه ۲۱ را گست ۱۹۰۳ صفحه ۲۴۱