ملفوظات (جلد 5)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 106 of 467

ملفوظات (جلد 5) — Page 106

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۰۶ جلد پنجم پس خدا تعالیٰ کے خاص بندے بنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ ۲۰۱ ۳ رمئی ۱۹۰۳ء (بوقت سیر) ایک نو وارد صاحب نے سوال سے کیا کہ خواب کیا شے ہے؟ میرے خیال میں تو خواب کی اقسام پر صرف خیالات انسانی ہیں حقیقت میں کچھ نہیں۔ فرمایا کہ خواب کی تین قسمیں ہیں۔ نفسانی۔ شیطانی رحمانی * نفسانی جس میں انسان کے اپنے نفس کے خیالات ہی متمثل ہو کر آتے ہیں جیسے بلی کو چھچھڑوں کے خواب ۔ شیطانی وہ جس میں شیطانی اور شہوانی جذبات ہی نظر آئیں۔ رحمانی وہ جس میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے خبریں دی جاتی ہیں اور بشارتیں دی جاتی ہیں ۔ سوال ہے کیا کسی بدکار آدمی کو بھی نیک خواب آتی ہے؟ جواب ۔ فرمایا کہ ایک بدکار آدمی کو بھی نیک خواب آجاتی ہے کیونکہ فطرتاً کوئی بد نہیں ہوتا خدا تعالیٰ فرماتا ہے مَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ ( الذَّاریت: ۵۷) تو جب عبادت کے واسطے سب کو پیدا کیا ہے۔ سب کی فطرت میں نیکی بھی رکھی ہے اور خواب ۔۔۔۔ نبوت کا حصہ بھی ہے اگر یہ نمونہ ہر ایک کو نہ دیا جا تا تو پھر نبوت کے مفہوم کو سمجھنا تکلیف مالا يطاق ہو جاتا۔ اگر کسی کو علم غیب وو ل البدر میں مزید یوں لکھا ہے۔ مجھے خواب میں دو دفعہ پنجابی مصرے بتلائے گئے ہیں ایک تو یہی جو بیان ہوا۔ ( جے توں میرا ہور ہیں سب جگ تیرا ہو مراد ہے۔ مرتب ) اور ایک دفعہ میں نے دیکھا کہ ایک وسیع میدان ہے اس میں ایک مجذوب ( جس میں محبت الہی کا جذبہ ہو ) میری طرف آرہا ہے۔ جب میرے ( قریب پہنچا تو اُس نے یہ پڑھا۔ عشق الہی و سے منہ پر ولیاں ایہہ نشانی ( ولیوں کی یہ نشانی ہے کہ عشق الہی منہ پر برس رہا ہوتا ہے ۔ (البدر جلد ۲ نمبر ۱۶ مورخه ۸ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۲۳) الحکم جلدے نمبر ۱۷ مورخہ ۱۰ رمئی ۱۹۰۳ ء صفحه ۱۳ ، ۱۴ ے، کے الحکم جلدے نمبر ۱۹ میں صفحہ ۲ پر یہ سوال اور اُن کے جواب بغیر تاریخ کے استفسار اور ان کے جواب“ کے زیر عنوان درج ہیں ۔ (مرتب)