ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 186 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 186

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۸۶ جلد چهارم اس کا ایک اور فقرہ اِنَّ اللهَ مَعَ الَّذِينَ اتَّقَوْا - مورخہ ۴ فروری کی سیر میں آپ نے یاد آنے پر بتلایا۔ کے مورخہ ۳ فروری کو حضرت اقدس نے یہ الہام سیر میں سنایا جو کہ درج ہونے سے رہ گیا تھا بَرَزَ مَا عِنْدَهُمْ مِنَ الرِّمَاحِ ( جس قدر تیران کے پاس تھے وہ اب نکال لئے گئے ) ۔ ہے ۴ فروری ۱۹۰۳ء مورخہ ۴ فروری ۱۹۰۳ ء کو آپ نے سیر میں فرمایا رات کو یہ الہام ہوا ہے ۔ ذلِكَ بِمَا عَصَوْا وَ كَانُوا يَعْتَدُونَ - ۵ فروری ۱۹۰۳ء آج کل زمانہ بہت خراب ہو رہا اپنی جماعت کے لئے ایک بہت ضروری نصیحت سے قسم قسم کی شرک ، بدعت اور خرابیاں پیدا ہو گئی ہیں۔ بیعت کے وقت جو اقرار کیا گیا ہے کہ دین کو دنیا پر مقدم رکھوں گا۔ یہ اقرار خدا کے سامنے اقرار ہے۔ اب چاہیے کہ اس پر موت تک خوب قائم رہو ورنہ سمجھو کہ بیعت نہیں کی اور اگر قائم رہو گے تو اللہ تعالیٰ دین، دنیا میں برکت دے گا ۔ اپنے اللہ کے منشا کے موافق پوری پوری تقویٰ اختیار کرو۔ زمانہ نازک ہے۔ قہر الہی نمودار ہو رہا ہے جو اللہ تعالیٰ کی مرضی کے موافق اپنے آپ کو بنا لے گا وہ اپنی جان اور اپنی آل و اولاد پر رحم کرے گا ۔ دیکھو! انسان روٹی کھاتا ہے جب تک سیری کے موافق پوری مقدار نہ کھاوے تو اس کی بھوک نہیں جاتی۔ اگر وہ ایک بھورہ روٹی کا البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ فروری ۱۹۰۳ء صفحه ۲۳ البدر جلد ۲ نمبر ۴ مورخه ۱۳ رفروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۵ البدر جلد ۲ نمبر ۳ مورخه ۶ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۲۳