ملفوظات (جلد 4) — Page 10
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۰ جلد چهارم بعد از میں فرمایا کہ ایک دفعہ میں نے اسی لیکھرام کے متعلق دیکھا کہ ایک نیزہ ہے اس کا پھل بڑا چمکتا ہے اور لیلا اور لیکھرام کا سر پڑا ہوا ہے اسے اس نیزے سے پرو دیا ہے اور کہا گیا ہے کہ پھر یہ قادیان میں نہ آوے گا۔ ( ان ایام میں لیکھر ام قادیان میں تھا اور اس کے قتل سے ایک ماہ پیشتر کا یہ واقعہ ہے ) فرمایا کہ یہ عجائبات ہیں ختم ہونے میں نہیں آتے لیکھرام کے قتل کے وقت جب تلاشی میں کاغذات دیکھے گئے تو اس میں بہت سے خط نکلے جن میں لکھا تھا کہ وہ خبیث مارا گیا ہے اچھا ہوا کہ پیشگوئی پوری ہوئی۔ اس میں جو پیشگوئی پوری کے الفاظ تھے وہ حکام سے ہر ایک شک اور شبہ کو دور کرتے تھے۔ میں بعض احباب نے سوال کیا کہ کیا نماز تنہا پڑھ لیا کریں؟ تنہا احمدیوں کے لئے ہدایت فرمایا۔ ہاں الگ اور تنہا پڑھ لیا کرو۔ یہ سلسلہ خدا کا ہے وہ چاہتا ہے کہ ان سے الگ رہو عنقریب وہ وقت آتا ہے کہ خدا جماعت کر دیوے گا ۔ لے ۲ جنوری ۱۹۰۳ء بروز جمعه ( بوقت سیر ) فرمایا۔ رات مجھے الہام ہوا جَاءَنِي أَئِلٌ وَاخْتَارَ وَ آدَارَ إِصْبَعَهُ وَأَشَارَ - ایک الہام يَعْصِمُكَ اللَّهُ مِنَ الْعِدًا وَيَسْطُرُ بِكُلِّ مَنْ سَطَا - آئل جبرائیل ہے فرشتہ بشارت دینے والا ۔ ( ترجمہ ) آیا میرے پاس آئل اور اس نے اختیار کیا ( یعنی چن لیا تجھ کو ) اور گھمایا اس نے اپنی انگلی کو اور اشارہ کیا کہ خدا تجھے دشمنوں سے بچاوے گا اور ٹوٹ کر پڑے گا اس بڑے گا اس شخص پر جو تجھ پر اچھلا ۔ فرمایا۔ آئل اصل میں ایالت سے ہے یعنی اصلاح کرنے والا جو مظلوم کو ظالم سے بچاتا ہے ل البدر جلد ا نمبر ۱۲ مورخه ۱۶ جنوری ۱۹۰۳ ء صفحه ۹۰