ملفوظات (جلد 4)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 170 of 438

ملفوظات (جلد 4) — Page 170

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۱۷۰ جلد چهارم کر دیویں گے۔ اگر گذشتہ پیشگوئیوں کے پہلو کو نہ لیویں تو خدا تعالیٰ قادر ہے کہ آئندہ اور نشانات دکھلا دیوے۔ راستہ میں فرمایا کہ کل جو خواب مولوی محمد احسن صاحب کے دوا بتلانے کی نسبت بیان کیا تھا میں نے اُسی کے مطابق رات کو جائفل اور سونٹھ منہ میں رکھا۔ اب کھانسی کو اس سے بہت فائدہ معلوم ہوتا ہے۔ لے ۲۸ جنوری ۱۹۰۳ء مورخہ ۲۷ و ۲۸ جنوری کے درمیان جو رات تھی ۔ اس میں رات کو ایک بجے حضرت اقدس مولانا مولوی محمد احسن صاحب امروہی کی کوٹھڑی میں تشریف لائے ۔ دروازہ بند تھا۔ آپ نے کھٹکھٹا یا مولوی صاحب نے لاعلمی سے پوچھا کہ کون ہے؟ حضرت اقدس نے جواب دیا کہ میں ہوں غلام احمد ، آپ کے دست مبارک میں لالٹین تھی آپ نے اندر داخل ہو کر فرمایا کہ اس وقت مجھے اول ایک کشفی صورت میں خواب کے ذریعہ سے دکھلایا گیا ہے کہ میرے گھر میں ( یعنی اُم المومنین ) کہتے ہیں کہ اگر میں فوت ہو جاؤں تو میری تجہیز و تکفین آپ خود اپنے ہاتھ سے کرنا۔ اس کے بعد مجھے ایک بڑا مندر الہام ہوا ہے غاسق الله - مجھے اس کے یہ معنے معلوم ہوئے ہیں کہ جو بچہ میرے ہاں پیدا ہونے والا ہے وہ زندہ نہ رہے گا۔ اس لیے آپ بھی دعا میں مشغول ہوں اور باقی احباب کو بھی اطلاع دے دیویں کہ دعاؤں میں مشغول ہوں ۔ سے ( مجلس قبل از عشاء ) غاسق اللہ الہام کی شرح آپ نے فرمائی اور فرمایا کہ الہام غاسق اللہ کی شرح نام عربی میں تاریکی کو کہتے ہیں جوکہ بعد زوال شق اول رات غا ل البدر جلد ۲ نمبر ۶ مورخہ ۲۷ فروری ۱۹۰۳ ء صفحه ۴۳ ے اس وقت اس اخلاق نے مولوی صاحب کے دل پر کیا اثر کیا ہو گا اس کا اندازہ ناظرین خود کر لیویں“ ( نوٹ از ایڈیٹر البدر ) البدر جلد ۲ نمبر ۱ ، ۲ مورخه ۲۳، ۳۰ جنوری ۱۹۰۳ء صفحہ ۷ ۸۰ حاشیہ