ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 1 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 1

ملفوظات حضرت مسیح موعود جلد سوم بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ نَحْمَدُهُ وَ نُصَلِّي عَلَى رَسُولِهِ الْكَرِيمِ وَعَلَى عَبْدِهِ الْمَسِيحِ الْمَوْعُودِ ملفوظات حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام جنوری ۱۹۰۲ء حضرت اقدس کی ایک تقریر جو ۸ جنوری ۱۹۰۲ ء بوقت سیر آپ نے ابتلا اور هم و غم کا فائدہ فرمانی فرمایات اللہ تعالیٰ چاہتا تو انسان کو ایک حالت میں رکھ سکتا تھا مگر بعض مصالح اور امور ایسے ہوتے ہیں کہ اس پر بعض عجیب و غریب اوقات اور حالتیں آتی رہتی ہیں۔ ان میں سے ایک ھم و هم و هم کی بھی حالت و غم ہے۔ ان اختلاف حالات اور تغییر و تبدیل اوقات سے اللہ تعالیٰ کی عجیب در عجیب قدرتیں اور اسرار ظاہر ہوتے ہیں۔ کیا اچھا کہا ہے اگر دنیا بیک دستور ماندے اسرارہا ماندے بسا مستور جن لوگوں کو کوئی ھم غم دنیا میں نہیں پہنچتا اور جو بجائے خود اپنے آپ کو بڑے ہی خوش قسمت اور خوشحال سمجھتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کے بہت سے اسرار اور حقائق سے ناواقف اور نا آشنا رہتے ہیں۔ اس