ملفوظات (جلد 3) — Page 48
ملفوظات حضرت مسیح موعود لد ۷ جلد سوم ہو تمہارے دلوں میں رقت اور خدا کا خوف ہو اور جب پھر اپنے گھروں میں جاؤ تو بے خوف اور نڈ رہو جاؤ نہیں بلکہ خدا کا خوف ہر وقت تمہیں رہنا چاہیے ۔ ہر ایک کام کرنے سے پہلے سوچ لو اور دیکھ لو کہ ۔ اس سے خدا تعالیٰ راضی ہوگا یا ناراض ۔ ۔ نماز بڑی ضروری چیز ہے اور مومن کا معراج ہے۔ خدا تعالیٰ نماز کس طرح پڑھنی چاہیے سے دعامانگنے کا بہترین ذریعہ نماز ہے۔ نماز س لیے نہیں کہ ٹکریں ماری جاویں یا مرغ کی طرح کچھ ٹھونگیں مار لیں ۔ بہت لوگ ایسی ہی نمازیں پڑھتے ہیں اور بہت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں کہ کسی کے کہنے سننے سے نماز پڑھنے لگتے ہیں یہ کچھ نہیں ۔ نماز خدا تعالیٰ کی حضوری ہے اور خدا تعالیٰ کی تعریف کرنے اور اس سے اپنے گناہوں کے معاف کرانے کی مرکب صورت کا نام نماز ہے۔ اس کی نماز ہر گز نہیں ہوتی جو اس غرض اور مقصد کو مد نظر رکھ کر نماز نہیں پڑھتا ۔ پس نماز بہت ہی اچھی طرح پڑھو۔ کھڑے ہو تو ایسے طریق سے کہ تمہاری صورت صاف بتادے کہ تم خدا تعالیٰ کی اطاعت اور فرمانبرداری میں دست بستہ کھڑے ہو اور جھکو تو ایسے جس سے صاف معلوم ہو کہ تمہارا دل جھکتا ہے اور سجدہ کرو تو اس آدمی کی طرح جس کا دل ڈرتا ہے اور نمازوں میں اپنے دین اور دنیا کے لیے دعا کرو۔ دنیا میں آئی ہے اور اُس نے لاکھوں انسانوں کو طاعون ایک غضب الہی ہے زیر زمین کر دیا ہے، جس سے لاکھوں بچے یتیم اور عورتیں بیوہ ہوگئی ہیں بلکہ کئی گھر بالکل تباہ ہو گئے اور خاندانوں کے خاندان بے نام و نشان ہو گئے ہیں۔ یہ خدا تعالیٰ کا ایک غضب ہے جو انسانوں کی غفلت اور حد سے بڑھی ہوئی شرارت اور انکار کی وجہ سے آیا ہے۔ خدا تعالیٰ کا قانون یہی ہے کہ جب انسان غافل ہو جاتا ہے اور طرح طرح کی بدکاریوں اور فسق و فجور میں مبتلا ہو جاتا ہے تو اس وقت خدا کا غضب جوش میں آتا ہے۔ اس وقت بھی دنیا کی ایسی ہی حالت ہوگئی تھی۔ کچھ تو خود گمراہ ہی تھے اور غفلت اور سستی ان میں آ گئی تھی۔ سچے مذہب کے سچے