ملفوظات (جلد 3)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 207 of 594

ملفوظات (جلد 3) — Page 207

ملفوظات حضرت مسیح موعود هُوَ الْأَبْتَرُ (الكوثر : ۲ تا ۴ ) ۔ ۲۰۷ جلد سوم اللہ تعالیٰ نے ختم نبوت کی آیت میں فرمایا ہے کہ جسمانی طور پر آپ آب نہیں مگر روحانی سلسلہ آپ کا جاری ہے۔ لاکن خبر مافات کے لیے آتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کہتا ہے کہ آپ خاتم ہیں۔ آپ کی مہر سے نبوت کا سلسلہ چلتا ہے۔ ہم خود بخود نہیں بن گئے ۔ خدا تعالیٰ نے اپنے وعدوں کے موافق جو بنایا وہ بن گئے ۔ یہ اس کا کا ظہور ہوا ہے۔ فعل اور فضل ہے يَفْعَلُ مَا يَشَاءُ ۔ خدا نے جو وعدے نبیوں سے کیے تھے اسے کیسے تھے ان کا ظہور ہوا براہین میں یہ الہام اس وقت سے درج ہے وَكَانَ اَمْرًا مَّقْضِيًّا - صَدَقَ اللهُ وَرَسُولُهُ وَكَانَ امْرًا مَّفْعُولًا وغیرہ اس قسم کے بیسیوں الہام ہیں جن سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسا ہی ارادہ فرمایا ہوا تھا۔ اس میں ہمارا کچھ تصرف نہیں۔ کیا جس وقت اللہ تعالیٰ نے نبیوں سے یہ وعدے فرمائے ہم حاضر تھے؟ جس طرح خدا تعالیٰ مرسل بھیجتا ہے، اسی طرح اس نے یہاں اپنے وعدہ کو پورا کیا۔آئندہ کے لیے اگر اسی قسم کے جلسے گفتگو کے ہوں تو سوالات پہلے قلمبند ہونے چاہئیں تا کہ ان کے جوابات دیکھ لیے جائیں کیونکہ ہم تو ان بحثوں کا سلسلہ بند کر چکے ہیں۔ چونکہ یہ کوئی بٹیر بازی نہیں اس لیے ضروری ہے کہ پہلے سے مرتب ہو جاوے۔ حضرت مولانا مولوی نورالدین صاحب نے عرض کیا کہ حضور نے جو لکھا ہے کہ سورہ نور سے نور حاصل کرو۔ یہ ایک لطیف نکتہ معرفت ہے۔ ایک شخص نے سوال لکھ کر بھیجا تھا کہ میرے دادا نے مکان کے ایک حصہ ہی کو مسجد بنایا تھا اور اب اس کی ضرورت نہیں رہی ہے تو کیا اس کو مکان میں ملا لیا جاوے؟ فرمایا۔ ہاں۔ ملا لیا جاوے۔ زاں بعد بعد نماز عشاء اجلاس ختم ہوا۔ کے الحکم جلد ۶ نمبر ۳۷ مورخه ۱۷ اکتوبر ۱۹۰۲ء صفحه ۹ تااا