ملفوظات (جلد 2) — Page 89
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۸۹ جلد دوم حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اصل دن کو اختیار کیا۔ ایسا ہی اسلامی فرقوں نے غلطی کھائی۔ کسی نے اپنے آپ کو حنفی کہا اور کسی نے مالکی اور کسی نے شیعہ اور کسی نے سنی مگر حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صرف دو ہی نام تھے محمدؐ اور احمد صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کے دو ہی فرقے ہو سکتے ہیں ۔ محمدی یا احمدی محمدی اس وقت جب جلال کا اظہار ہو۔ احمدی اس وقت جب جمال کا اظہار ہو۔ استغفار اور یقین ایک شخص نے عرض کی کہ حضور میرے لیے دعا کریں کہ میرے اولاد ہو جائے۔ آپ نے فرمایا کہ استغفار بہت کرو ۔ اس سے گناہ بھی معاف ہو جاتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اولا د بھی دے دیتا ہے۔ یاد رکھو! یقین بڑی چیز ہے۔ جو شخص یقین میں کامل ہوتا ہے خدا تعالیٰ خود اس کی دستگیری کرتا ہے۔ ( قبل از نماز عید ) دارالامان میں عید الفطر نماز سے پیشتر حضرت اقدس امام علیہ الصلوۃ والسلام نے مولوی عبدالرحیم صاحب کٹکی سے دریافت فرمایا۔ کیا وہاں بھی فرقہ احمدیہ کا اشتہار پہنچا ہے اور اس کی اشاعت اچھی طرح کر دی گئی ہے جس کے جواب میں مولوی صاحب موصوف نے عرض کیا کہ حضور پہنچا اور اشاعت بھی بخوبی کردی گئی ہے مخالفوں نے بڑے بڑے اعتراض کئے اور جہلا کو بہکایا کہ اب کلمہ بھی لا إِلَهَ إِلَّا اللهُ أَحْمَدُ رَسُولُ اللہ پڑھیں گے۔ اس پر حضرت اقدس مرسل اللہ نے ایک تقریر فرمائی جس کا کچھ حصہ پچھلے ہفتہ کی ڈائری میں برادرم مفتی محمد صادق صاحب نے لکھ دیا ہے اور جو کچھ ان سے رہ گیا تھا اس کو ہم ذیل میں درج کرتے ہیں۔ فرمایا۔جاہل لوگوں کو بات بات میں ٹھوکر لگتی ہے۔ ان کو سمجھانا چاہیے کہ پیغمبر خدا صلی اللہ علیہ وسلم الحکم جلد ۵ نمبر ۴ مورخه ۳۱ جنوری ۱۹۰۱ء صفحه ۱۱