ملفوظات (جلد 2) — Page 499
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۹۹ جلد دوم سزا پاتی ہیں۔ خدا تعالیٰ نے تو یہاں تک بھی فرمادیا ہے کہ جو لوگ قرآن سننے کے لئے آتے ہیں ان کو امن کی جگہ تک پہنچادیا جاوے خواہ وہ مخالف اور منکر ہی ہوں اس لئے کہ اسلام میں جبر اور اکراہ نہیں جیسے فرما یا لا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ (البقرة: ۲۵۷) لیکن اگر کوئی قتل کرے گا یا قتل کے منصوبے کرے گا اور شرارتیں اور ایذارسانی کی سعی کرتا ہے تو ضرور ہے کہ وہ سزا پاوے۔ قاعدہ کی بات ہے کہ مجرمانہ حرکات پر ہر ایک پکڑا جاتا ہے پس مکہ والے بھی اپنی شرارتوں اور مجرمانہ حرکات کے باعث اس قابل تھے کہ ان کو سخت سزائیں دی جاتیں اور ان کے وجود سے اس ارض مقدس اور اس کے گرد و نواح کو صاف کر دیا جاتا مگر یہ رَحْمَةً لِلْعَلَمِينَ (الانبياء : ۱۰۸) اور إِنَّكَ لَعَلَى خُلُقٍ عَظِيمٍ ( القلم : ۵) کا مصداق اپنے واجب القتل دشمنوں کو بھی پوری قوت اور مقدرت کے ہوتے ہوئے کہتا ہے لا تثريب عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ (يوسف : ۹۳) - انا جیل کا یسوع اب پادری ہمیں بتائیں کہ میچ کے اس خلق کو ہم کہاں ڈھونڈیں؟ ان کی زندگی میں آپ کا نمونہ کہاں سے لائیں؟ جب کہ وہ ان کے عقیدے کے موافق ماریں ہی کھاتا رہا اور جس کو سر رکھنے کی جگہ بھی نہ ملی ۔ (اگر چہ ہمارا یہ عقیدہ نہیں ہے کہ ہم خدا تعالیٰ کے ایک نبی اور مامور کی نسبت یہ گمان کریں کہ وہ ایسا ذلیل اور مفلوک الحال تھا ) انسان کا سب سے بڑا نشان اس کا ن اس کا خلق ہے لیکن ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دینے کی تعلیم دینے والے معلم کی عملی حالت میں اس خلق کا ہمیں کوئی پتہ نہیں لگتا۔ دوسروں کو کہتا ہے کہ گالی نہ دو مگر یہودیوں کے مقدس فریسیوں اور فقیہوں کو حرامکار، سانپ اور سانپ کے بچے آپ ہی کہتا ہے۔ یہودیوں میں بالمقابل اخلاق پائے جاتے ہیں وہ ا۔ وہ اسے نیک استاد کہہ کر پکارتے ہیں اور یہ ان کو حرام کا رکہتے ہیں اور کتوں اور سوروں سے تشبیہ دیتے ہیں۔ باوجود یکہ وہ فقیہ اور فریسی نرم نرم الفاظ میں کچھ پوچھتے ہیں۔ اور وہ دنیوی وجاہت کے لحاظ سے بھی رومی گورنمنٹ میں کرسی نشین تھے۔ ان کے مقابلہ میں ان کے سوالوں کا جواب تو بہت ہی نرمی سے دینا چاہیے تھا اور خوب ان کو سمجھانا چاہیے تھا حالانہ ا چاہیے تھا حالانکہ یہ بجائے سمجھانے کے گالی پر گالی دیتے چلے جاتے ہیں کیا اسی کا نام