ملفوظات (جلد 2) — Page 374
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۷۴ جلد دوم تو آپ نے نام بنام سب کو خدا کا پیغام پہنچا دیا۔ ایسا ہی میں نے بھی کئی مرتبہ عورتوں اور مردوں کو مختلف موقعوں پر تبلیغ کی ہے اور اب بھی کبھی گھر میں وعظ سنایا کرتا ہوں ۔ میں نے ارادہ کیا تھا کہ عورتوں کے لئے ایک قصہ کے پیرا یہ میں سوال وجواب کے طور پر سارے مسائل آسان عبارت میں بیان کیے جاویں مگر مجھے اس قدر فرصت نہیں ہو سکتی ۔ کوئی اور صاحب اگر لکھیں تو عورتوں کو فائدہ پہنچ جاوے۔ فضول خرچی فرمایا۔ امرا بہت سے فضول خرچ رکھتے ہیں جس سے آخر کو نہیں بہت نقصان اُٹھانا پڑتا ہے۔ اگر وہ اعتدال کے ساتھ اپنی زندگی بسر کریں تو کچھ حرج نہیں ہے۔ سود کی بلا نے مسلمانوں کو بہت کمزور کر دیا ہے۔ یہ بکے شود در شود لے کر آخر ساری جائیدادوں پر قبضہ کر لیتے ہیں ۔ کثرت ازدواج کی اسلامی بنا فرمایا کہ اگرچہ عورت بجائے خود پند نیں کرتی کہ کوئی اور اس کی سوت آوے مگر اسلام نے جس اصول پر کثرت ازدواج کو رکھا ہے وہ تقویٰ کی بنا پر ہے۔ بعض اوقات اولاد نہیں ہوتی اور بقائے نوع کا خیال انسان میں ایک فطرتی تقاضا ہے اس لئے دوسری شادی کرنے میں کوئی عیب نہیں ہوتا۔ بعض اوقات پہلی بیوی کسی خطر ناک مرض میں مبتلا ہو جاتی ہے اور بہت سے اسباب اس قسم کے ہوتے ہیں ۔ پس اگر عورتوں کو پورے طور پر خدا تعالیٰ کے احکام سے اطلاع دی جاوے اور انہیں آگاہ کیا جاوے تو وہ خود بھی دوسری شادی کی ضرورت پیش آنے پر ساعی ہوتی ہیں ۔ ۔ فرمایا۔ رات میں نے ایک رؤیا دیکھی ہے یعنی ۱۷ رنومبر کی رات کو جس کی صبح کو ایک رویا ۱۸ نومبر تھی اور وہ رویا یہ ہے۔ میں نے دیکھا کہ ایک سپاہی وارنٹ لے کر آیا ہے اور اس نے میرے ہاتھ پر ایک رسی سی پیٹی ہے تو میں اسے کہہ رہا ہوں کہ یہ کیا ہے۔ مجھے تو اس سے ایک لذت اور سرور آ رہا ہے۔ وہ لذت ایسی ہے کہ میں اسے بیان نہیں کر سکتا۔ پھر اسی اثنا میں میرے ہاتھ میں معاً ایک پروانہ دیا گیا ہے کسی نے کہا کہ یہ اعلیٰ عدالت سے آیا ہے۔ وہ پروانہ بہت