ملفوظات (جلد 2) — Page 350
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۵۰ جلد دوم حضرت ۔ اچھا! آپ کچھ روز یہاں قیام کریں گے؟ تاکہ آپ ہمارے مذہب سے جو ہے جو ہم پیش کرتے ہیں فائدہ اٹھائیں ۔ یورپین ۔ میں ایک دن کے بعد واپس جانا چاہتا ہوں اور زیادہ سے زیادہ کل تک ٹھہر سکتا ہوں ۔ حضرت ۔ آپ ایک ہفتہ تک نہیں ٹھہر سکتے ؟ یورپین ۔ نہیں میں نہیں ٹھہر سکتا۔ مسٹر کینڈی ڈسٹرکٹ سپر نٹنڈنٹ پولیس بٹالہ میں میرے منتظر ہوں گے۔ میں انہیں آج آنے کو کہہ آیا تھا مگر خیر کل چلا جاؤں گا۔ حضرت ۔ جب آپ کسی کے نوکر نہیں اور اپنے آپ ہی بادشاہ ہیں اور صرف نظارہ عالم کے لئے آپ نکلے ہیں تو پھر کیوں آپ ایک ہفتہ تک نہیں ٹھہر سکتے ؟ یورپین ۔ یہ سچ ہے مگر میں نے اپنے پیش نظر کل دنیا کا دیکھنا رکھا ہے۔ اگر میں اس طرح پر ٹھہرنے لگوں تو مجھے اندیشہ ہے کہ بہت سی دل چسپیاں مجھے ٹھہراتی جائیں گی ۔ حضرت ۔ آپ کے چہرہ سے اچھے آثار نظر آتے ہیں اور آپ سمجھ دار اور زیرک معلوم ہوتے ہیں ۔ کیا اچھا ہو کہ آپ ایک ہفتہ یہاں رہ جائیں اور ہماری باتوں کو سمجھ لیں ۔ اگر آپ کا ارادہ ہو اور آپ پسند کریں تو صاحب کو ایک چٹھی لکھ دی جاوے۔ یورپین ۔ میں آپ کا بہت ہی مشکور ہوں اور مجھے افسوس ہے کہ میں ایک دن سے زیادہ نہیں ٹھہر سکتا۔ ۱۷ رنومبر ۱۹۰۱ء کی شام آنحضرت کے نشانات کا ظہور فرمایا کہ ہمار دعوی ہے کہ دنیامیں کوئی ایسا آدم پیشک کرو کہ جس کے اس قدر نشانات جن کے کروڑوں آدمی گواہ ہوں پورے ہوئے ہوں۔ ایک سو سے زیادہ عظیم الشان پیشگوئیاں کتاب ( تریاق القلوب ) میں درج کر دی گئی ہیں۔ جب یہ لوگ کسی کو پیش نہیں کر سکتے تو کہہ دیتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر بھی فضیلت کا دعوی کرتے ہیں ان کو اتنی خبر نہیں کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر کہاں فضیلت ہوئی۔