ملفوظات (جلد 2)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 343 of 638

ملفوظات (جلد 2) — Page 343

ملفوظات حضرت مسیح موعود نئی طرز کا ہے۔ ۱۴ نومبر ۱۹۰۱ء ۳۴۳ جلد دوم فرمایا۔ دنیا چند روزہ ہے۔ شہادت کو چھپانا اچھا نہیں ۔ سچی شہادت کو چھپانا اچھا نہیں دیکھا بادشاہ کے پاس جب کوئی حصہ لے کرجائے مثلا" فہ سیب ہی ہوا اور سیب ایک طرف سے داغی ہو تو وہ اس تحفہ پر کیا حاصل کر سکے گا۔ مخفی ہونے میں بہت سے حقوق تلف ہو جاتے ہیں مثلاً نماز با جماعت ، بیمار کی عیادت ، جنازہ کی نماز عیدین کی نماز ، وغیرہ یہ سب حقوق مخفی رہ کر کیونکر ادا کئے جا سکتے ہیں مخفی رہنے میں ایمان کی کمزوری ہے۔ انسان اپنے ظاہری فوائد کو دیکھتا ہے مگر وہ بڑی غلطی کرتا ہے۔ کیا تم ڈرتے ہو کہ سچی شہادت کے ادا کرنے سے تمہاری روزی جاتی رہے گی ؟ خدا تعالیٰ فرماتا ہے وَ فِي السَّمَاءِ رِزْقُكُمْ وَ مَا تُوعَدُونَ فَوَ رَبِّ السَّمَاءِ وَالْأَرْضِ إِنَّهُ لَحَقِّ ( الثريت : ۲۳ ، ۲۴) تمہارا رزق آسمان میں ہے۔ ہمیں اپنی ذات کی قسم ہے یہ سچ ہے۔ زمین پر خدا کے سوا کون ہے جو اس رزق کو بند کر سکے یا کھول سکے ۔ اور فرماتا ہے وَهُوَ يَتَوَلَّى الصَّلِحِينَ (الاعراف: ۱۹۷) نیکوں کا وہ آپ والی بن جاتا ہے۔ پس کون ہے جو مرد صالح کو ضرر دے سکے؟ اور اگر کوئی مصیبت یا تکلیف انسان پر آپڑے مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَّهُ مَخْرَجًا ( الطلاق : (۳) جو خدا کے آگے تقوی اختیار کرتا ہے خدا اس کے لئے ہر ایک تنگی اور تکلیف سے نکلنے کی راہ بتا دیتا ہے۔ اور فرمایا وَ يَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِبُ ( الطلاق : ۴ ) وہ متقی کو ایسی راہ سے رزق دیتا ہے جہاں سے رزق آنے کا خیال و گمان بھی نہیں ہوتا۔ یہ اللہ تعالیٰ کے وعدے ہیں ۔ وعدوں کے سچا کرنے میں خدا سے بڑھ کر کون ہے۔ پس خدا پر ایمان لاؤ۔ خدا سے ڈرنے والے ہرگز ضائع نہیں ہوتے ۔ يَجْعَلُ لَهُ مَخْرَجًا ( الطلاق : ۳) یہ ایک وسیع بشارت ہے۔ تم تقوی اختیار کرو ۔ خدا تمہارا کفیل ہوگا۔ اس کا جو وعدہ ہے وہ سب پورا کر دے گا۔ مخفی رہنا الحکم جلد ۵ نمبر ۴۲ مورخه ۱۷ نومبر ۱۹۰۱ صفحه ۱ تا ۳