ملفوظات (جلد 2) — Page 335
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۳۵ جلد دوم یہاں تک حضرت اقدس نے تقریر فرمائی تھی کہ حضرت مولوی سید محمد احسن صاحب امروہی نے عرض کیا کہ حضور یہ جو عیسائی بعض انبیاء علیہم السلام کی زَلَّةُ الاقدام کو قرآن شریف سے بیان کرتے ہیں اس کا کیا جواب دیا جائے۔ گناہ کی تعریف فرمایا۔ یہ ن لوگوں کی غلطی ہے۔ گناہ کی تعریف میں انوں نے دھوکا کھایا ہے۔ گناہ اصل میں جناح سے لیا گیا ہے اور ج کا تبادلہ گ سے کیا گیا ہے جیسے فارسی والے کر لیتے ہیں اور جناح اصل میں عمداً کسی طرف میل کرنے کو کہتے ہیں پس گناہ سے یہ مراد ہے کہ عمداً بدی کی طرف میل کیا جاوے پس میں ہرگز نہیں مان سکتا کہ انبیاء علیہم السلام سے یہ حرکت سرزد ہوا اور قرآن شریف میں اس کا ذکر بھی نہیں ۔ ان ۔ انبیاء علیہم السلام سے گناہ کا صدور اس لئے ناممکن ہے کہ عارفانہ حالت کے انتہائی مقام پر وہ ہوتے ہیں اور یہ نہیں ہو سکتا کہ عارف بدی کی طرف میل کرے۔ اس پر پوچھا گیا کہ وَعَطَى ادم ربَّہ کے کیا معنے ہیں تو فرمایا کہ عطی سے عمد تو نہیں پایا جاتا کیونکہ دوسری جگہ خود خدا تعالیٰ فرماتا ہے فَنَسِيَ وَ لَمْ نَجِدْ لَهُ عَزْمًا (طه: ١١٦) عطی سے یاد آیا میرا ایک فقرہ ہے الْعَصَا عِلاجُ مَنْ عَطی اس سے معلوم ہوتا کہ جلالی تجلیات ہی سے انسان گناہ سے بچ سکتا ہے۔' ۴ رنومبر ۱۹۰۱ء ذکر ہوتا رہا۔ اسی سلسلہ میں فرمایا کہ آج پھر حسب معمول حضرت اقدس سیر کو نکلے ۔ اکثر احباب حضور کے ہمراہ تھے۔ انگریزی رسالہ کا میں یقین کرتا ہوں کہ جس قدر وقت میرا گزرتا ہے وہ سب عبادت ہی ہے اس لئے کہ اگر کوئی الحکم جلد ۵ نمبر ۴۵ مورخه ۱۰ دسمبر ۱۹۰۱ صفحه ۲۰۱