ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 84 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 84

ملفوظات حضرت مسیح موعود لد جلد اول دیکھ کر ڈاکٹر حاذق بھی پاس اور نومیدی ظاہر کر دیتا ہے ۔ اب اس وقت اسلام کی حالت کچھ شک نہیں کہ اس انتہا کی پاس تک پہنچ گئی تھی لیکن اگر وہ بھی انسان کے اپنے خیالات کا نتیجہ یا اپنی کوششوں کا ثمرہ ہوتا تو ان مصائب اور شدائد کے دوران میں کہ ہر طرف سے اس پر زد پڑتی ہے اور اس کی اپنی اندرونی حالت بوجہ نفاق باہمی کمزور ہوتی گئی ہے۔ ایسی حالت میں کم از کم اسلام کا قائم رہنا جس کے معدوم کرنے کے لئے مخالفوں نے ناخنوں تک زور لگایا اور لگا رہے ہیں بہت مشکل ہو جاتا ۔ کوئی سال نہیں جاتا جبکہ کوئی نئی صورت اسلام پر حملہ کرنے کی نہیں تراشی جاتی ۔ اگر کوئی ایجاد اتا۔ یا گل بنائی جاتی ہے اس کے لئے اصول کو زیر نظر رکھ کر اسلام پر حملہ کر دیا جاتا ہے۔ الغرض ایسے فتنے کے وقت میں قریب تھا فتنے آج کل کی ترقی بھی اسلام کا ایک معجزہ ہے کر چھین لکھےہو کر ایک دفعہ ی مسلمانوں کہ دشمن کو برگشتہ کر دیتے لیکن اللہ تعالیٰ کے زبردست ہاتھ نے اسلام کو سنبھالے رکھا یہ بھی ایک دلیل ہے اسلام کی صداقت کی ۔ آجکل کی ترقی بھی اسلام کا ایک معجزہ ہے۔ پس دیکھو کہ مخالفوں نے اپنی ساری طاقتیں اور قوتیں حتی کہ جان اور مال تک بھی اسلام کے نابود کرنے میں صرف کر دیا مگر اللہ تعالیٰ نے اپنے وعدہ کے موافق إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِكرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحْفِظُونَ ( الحجر : ١٠ ) یعنی خدا آپ ہی ان نقوش فطرت کو یاد دلانے والا ہے اور خطرہ کے وقت اس کو بچالے گا۔ اسلام کی کشتی خطرہ میں جا پڑی تھی۔ پادریوں کا حملہ جنہوں نے کروڑ ہا روپیہ خرچ کر کے اور طرح طرح کے منافع اور وعدے یہاں تک کہ شرمناک نفسانی حظوظ تک بھی دکھا کر لوگوں کو اسلام سے بدظن کرنے کی کوشش کی اور دوسری طرف اسلامی عقائد کو بدنام کرتے ہیں ۔ دیکھو! امساک بارش کی وجہ سے استسقاء کی نماز پڑھی جاتی ہے۔ اگر گل سے بارش برسانے میں کامیابی ہو جاوے جیسا کہ آجکل بعض لوگ امریکہ وغیرہ میں کوششیں کرتے ہیں تو اس طرح پر ایک رکن ٹوٹ جائے گا۔ غرض میں کہاں تک بیان کروں ۔ ہر طرف سے اسلام پر حملے ہو رہے ہیں اور اس کو بد نام کرنے کی کوشش، ہاں انتھک کوشش کی جاتی ہے مگر ان لوگوں کے منصوبے اور ہتھکنڈے کیا کر سکتے ہیں۔ خدا اس کو خود