ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 48 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 48

ملفوظات حضرت مسیح موعود لد ٧ جلد اول نکھے ہو جائیں گے اور وہ تھک کر بالکل بے کار ہو جائے گا اور خود ہی آخر دشمن کا شکار ہو جائے گا۔ پس سمجھ لو اور خوب سمجھ لو کہ نرا علم و فن اور خشک تعلیم بھی کچھ کام نہیں مجاہدہ اور ریاضت دے سکتی جب تک کے عمل اور مجاہدہ اور ریاضت نہ ہو۔ دیکھ سر کار بھی فوجوں کو اسی خیال سے بیکار نہیں رہنے دیتی ۔ عین امن و آرام کے دنوں میں بھی مصنوعی جنگ برپا کر کے فوجوں کو بیکار نہیں ہونے دیتی اور معمولی طور پر چاند ماری اور پریڈ وغیرہ تو ہوتی ہی رہتی ہے۔ جیسا ابھی میں نے بیان کیا کہ میدان کارزار میں کامیاب ہونے کے لئے جہاں ایک طرف طریق استعمال اسلحہ وغیرہ کی تعلیم اور واقفیت کی ضرورت ہے وہاں دوسری طرف ورزش اور محل استعمال کی بھی بڑی بھاری ضرورت ہے اور نیز حرب و ضرب میں تعلیم یافتہ گھوڑے چاہئیں۔ یعنی ایسے گھوڑے جو توپوں اور بندوقوں کی آواز سے نہ ڈریں اور گرد و غبار سے پراگندہ ہو کر پیچھے نہ ہٹیں بلکہ آگے ہی بڑھیں ۔ اسی طرح نفسوس انسانی کامل ورزش اور پوری ریاضت اور حقیقی تعلیم کے بغیر اعداء اللہ کے مقابل میدان کارزار میں کامیاب نہیں ہو سکتے ۔ عربی زبان کی خوبی لغت عرب بھی عجیب چیز ہے۔ مقابلہ بھی اس پرختم ہے۔ رباط کا لفظ جو آ یہ مذکورہ میں آیا ہے جہاں دنیا وی جنگ و جدل اور فنون جنگ کی کے ذریعہ سے ظاہر ہو فلاسفی پر مشتمل ہے وہاں روحانی طور پر اندرونی جنگ اور مجاہدہ نفس کی حقیقت اور خوبی کو بھی ظاہر کرتا ہے۔ یہ ایک عجیب سلسلہ ہے۔ اسی لئے عربی زبان اُم الأَلْسِنَةِ ہے۔ اس سے وہ کام نکلتے ہیں جو دوسری زبان سے ممکن نہیں اور انشاء اللہ یہ معارف نہایت وضاحت اور لطافت سے کتاب من الرحمن کے ذریعہ سے ظاہر ہوں گے جو میں نے آج کل عربی زبان کی فضیلت اور اس کو ام الْأَلْسِنَةِ ثابت کرنے کے بارہ میں لکھنی شروع کی ہے۔ معلوم ہو جائے گا کہ یوروپین لوگوں کی تحقیقا تیں بالکل نامکمل اور ادھوری ہیں ۔ اور ان کو بھی پتہ لگ جائے گا کہ زبانوں کی گم گشتہ ماں بھی اس زمانہ ہی میں جہاں اور گمشدہ دینی صداقتیں مل گئی ہیں مل گئی ہے اور وہ عربی ہی ہے۔ الغرض عربی زبان کی لغت جسمانی سلسلہ میں روحانی سلسلہ بھی دکھاتی جاتی ہے۔ اس لئے کہ جسمانی امور اور جسمانی باتیں