ملفوظات (جلد 1) — Page 457
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۴۵۷ جلد اول کہتا ہے کہ تیرے لیے بھی ایسا ہی ہو ۔ کیسی اعلیٰ درجہ کی بات ہے۔ اگر انسان کی دعا منظور نہ ہو تو فرشتہ کی تو منظور ہوتی ہے۔ میں نصیحت کرتا ہوں اور کہنا چاہتا ہوں کہ آپس میں اختلاف نہ ہو۔ میں دو ہی مسئلے لے کر آیا ہوں ۔ اول خدا کی توحید اختیار کرو۔ دوسرے آپس میں محبت اور ہمدردی ظاہر کرو۔ وہ نمونہ دکھاؤ کہ غیروں کے لیے کرامت ہو۔ یہی دلیل تھی جو صحابہ میں پیدا ہوئی تھی كُنتُمْ أَعْدَاءً فَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِكُمْ (ال عمران : ۱۰۴) یا درکھو! تالیف ایک اعجاز ہے۔ یاد رکھو! جب تک تم میں ہر ایک ایسا نہ ہو کہ جو اپنے لیے پسند کرتا ہے وہی اپنے بھائی کے لیے پسند کرے وہ میری جماعت میں سے نہیں ہے ۔ وہ مصیبت اور بلا میں ہے۔ اس کا انجام اچھا نہیں ۔ میں ایک کتاب بنانے والا ہوں ۔ اس میں ایسے تمام لوگ الگ کر دیئے جائیں گے جو اپنے جذبات پر قابو نہیں پا سکتے ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر لڑائی ہوتی ہے۔ مثلاً ایک شخص کہتا ہے کہ کسی بازیگر نے دس گز کی چھلانگ ماری ہے ۔ دوسرا اُس پر بحث کرنے بیٹھتا ہے اور اس طرح پر کینہ کا وجود پیدا ہو جاتا ہے۔ یاد رکھو بغض کا جدا ہونا مہدی کی علامت ہے اور کیا وہ علامت پوری نہ ہوگی ۔ وہ ضرور ہو گی ۔ تم کیوں صبر نہیں کرتے ۔ جیسے طبی مسئلہ ہے کہ جب تک بعض امراض میں قلع قمع نہ کیا جاوے مرض دفع نہیں ہوتا ۔ میرے وجود سے انشاء اللہ ایک صالح جماعت پیدا ہو گی ۔ باہمی عداوت کا سبب کیا ہے ۔ بخل ہے، رعونت ہے، خود پسندی ہے اور جذبات ہیں۔ میں نے بتلایا ہے کہ میں عنقریب ایک کتاب لکھوں گا اور ایسے تمام لوگوں کو جماعت سے الگ کر دوں گا جو اپنے جذبات پر قابو نہیں پا سکتے اور باہم محبت واخوت سے نہیں رہ سکتے ۔ جو ایسے ہیں وہ یا د رکھیں کہ وہ چند روزہ مہمان ہیں جب تک کہ عمدہ نمونہ نہ دکھا ئیں ۔ میں کسی کے سبب سے اپنے اُو پر نہ نہ ہو ہے وہ اعتراض لینا نہیں چاہتا ۔ ایسا شخص جو میری جماعت میں ہو کر میرے منشا کے موافق خشک ٹہنی ہے۔ اُس کو اگر باغبان کاٹے نہیں تو کیا کرے؟ خشک ٹہنی دوسری سبز شاخ کے ساتھ رہ کر پانی تو چوستی ہے مگر وہ اُس کو سر سبز نہیں کر سکتا بلکہ وہ شاخ دوسری کو بھی لے بیٹھتی ہے ۔ پس ڈرو! میرے ساتھ وہ نہ رہے گا جو اپنا علاج نہ کرے گا ۔ چونکہ یہ سب باتیں میں کتاب میں