ملفوظات (جلد 1) — Page 400
ملفوظات حضرت مسیح موعود لد ۔۔ جلد اول عداوت نے ان کی یہاں تک نوبت پہنچائی ہے کہ صحابہ کی کل جماعت پر انھوں نے اپنے طریق عمل سے کفر کا فتویٰ دے دیا اور حضرت ابو بکر صدیق کے استدلال کو استخفاف کی نظر سے دیکھا۔ وفات مسیح پر اجماع سر قرآن شریف ہمارے ساتھ ہے۔ یہی آیات خصوصانی علیہ اسلام کی وفات پر گواہ ہیں ۔ معراج کی رات ، ابو بکر صدیق کی تقریر اور رض صحابہ کا اجماع شاہد ہے ۔ یہ لوگ جو ہمارے مخالف ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم نے اجماع کے خلاف ایک بات کہی یہ جھوٹ بولتے ہیں ۔ اجماع ان کے ساتھ ہر گز نہیں ہے۔ اوّل تو اجماع صحابہؓ ہی تک ہے اور ہم نے ابھی بتایا ہے کہ صحابہ کا اجماع رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات پر مسیح کی وفات پر ہو چکا ہے ۔ امام احمد حنبل کہتے ہیں کہ صحابہؓ کے بعد اجماع کا دعویٰ جھوٹا ہے ماسوائے اس کے بھی بہت سے لوگ ان کے خلاف اور ہمارے ساتھ ہیں۔ معتزلہ مسیح کے آسمان پر زندہ اٹھائے جانے کے قائل نہیں ہیں ۔ صوفیوں کا یہی مذہب ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ مسیح کی آمد بروزی ہے۔ وَقَالَ مَالِكَ مَات ۔ امام مالک موت ہی کے قائل ہیں ۔ ابن حزم کا بھی یہی مذہب ہے۔ اب مالکی ۔ ابن حزم کے ماننے والے اور معتزلہ اس مسئلہ میں ہمارے ساتھ ہیں۔ لیکن پھر بھی علی سبیل تنزیل اگر ہم مان لیں کہ کوئی بھی ہمارے ساتھ ان میں سے نہیں تو بھی ہم تو یہ کہتے ہیں کہ قرونِ ثلاثہ کے بعد زمانہ کا نام فیج اعوج رسول اللہ صلی علیہ وسلم نے رکھا ہے۔ یعنی ایک ٹیڑھا گروہ اور ان کی نسبت فرمایا لَيْسُوا مِنِى وَلَسْتُ مِنْهُمْ ۔ اب ان کے ہاتھ میں کیا رہا۔ لے صحابہ کے وارث ہم ، قرآن اور حدیث کے مغز کے وارث تو ہم ہی ٹھہرے۔ باقی رہی یہ بات کہ لکھا ہوا ہے کہ مسیح نازل ہوگا۔ پس یادر ہے کہ نزول کا لفظ کس قدر وسیع ہے۔ نزیل مسافر کو بھی کہتے ہیں۔ مسئله بروز ماسوا اس - ماسوا اس کے اصل بات یہ ہے جس کو یا درکھنا چاہیے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جو آخری زمانہ کا علم دیا گیا تھا۔ آپ نے اس علم کے موافق دو بروزوں کی خبر دی تھی اہل اللہ اس بات کے قائل ہیں کہ مراتب وجود دو ہی ہیں ۔ میں اس کو مانتا ہوں ۔ قرآن شریف سے الحکم جلد ۵ نمبر ۱۴ مورخه ۱۷ را پریل ۱۹۰۱ء صفحه ۱، ۲