ملفوظات (جلد 1) — Page 395
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۹۵ جلد اول اصل بات یہ ہے کہ اس سے بخل ثابت نہیں ہوتا۔ قرآن شریف خدائے حکیم کا کلام ہے۔ حکمت کے معنی ہیں شے را بر محل داشتن ۔ پس مِمَّا رَزَقْنَهُمْ میں اسی امر کی طرف اشارہ ہے کہ محل اور موقع کو دیکھ کر خرچ کرو۔ جہاں تھوڑا خرچ کرنے کی ضرورت ہے وہاں تھوڑا خرچ کرو اور جہاں بہت خرچ کرنے کی ضرورت ہے وہاں بہت خرچ کرو۔ عفو اب مثلاً عفو ہی ایک اخلاقی قوت ہے ۔ اس کے لئے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ آیا عفو کے عفو لائق ہے یا نہیں۔ مجرم دو قسم کے ہوتے ہیں۔ بعض تو اس قسم کے ہوتے ہیں کہ ان سے کوئی حرکت ایسی سرزد ہو جاتی ہے جو غصہ تو لاتی ہے لیکن وہ معافی کے قابل ہوتے ہیں اور ایسے ہوتے ہیں کہ اگر اُن کی کسی شرارت پر چشم پوشی کی جاوے اور اُن کو معاف کر دیا جاوے تو وہ زیادہ دلیر ہو کر مزید نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ مثلاً ایک خدمت گار ہے جو بڑا نیک اور فرماں بردار ہے ۔ وہ چاء لایا ۔ اتفاق سے اُس کو ٹھوکر لگی اور چاء کی پیالی گر کر ٹوٹ گئی اور چاء بھی مالک پر گر گئی اگر اُس کو مارنے کے لئے اُٹھ کھڑا ہو اور تیز و تند ہوکر اُس پر جا پڑے تو یہ سفاہت ہوگی ۔ یہ عفو کا مقام ہے کیونکہ اس نے عمداً شرارت نہیں کی ہے اور عفو اس کو زیادہ شرمندہ کرتا اور آئندہ کے لئے محتاط بناتا ہے لیکن اگر کوئی ایسا شریر ہے کہ وہ ہر روز توڑتا ہے اور یوں نقصان پہنچاتا ہے اس پر رحم یہی ہوگا کہ اُس کو سزادی جاوے۔ پس یہی حکمت ہے مِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ میں ۔ ہر ایک مومن اپنے نفس کا مجتہد ہوتا ہے ۔ وہ محل اور موقع کی شناخت کرے اور جس قدر مناسب ہو خرچ کرے ۔ تعا انجیل کی نا قابل عمل تعلیم میں بھی جا چکا ہوں کہ قرآن شریف کی عظیم حکیمانہ نظام اپنے اندر رکھتی ہے۔ اس کے بالمقابل انجیل کی تعلیم کو دیکھو کہ ایک گال پر طمانچہ کھا کر دوسری پھیر دے وغیرہ وغیرہ ۔ کیسی قابلِ اعتراض ہے کہ اس کی پردہ پوشی نہیں ہو سکتی اور اس کی تمدنی صورت ممکن ہی نہیں ہے یہاں تک کہ بڑے سے بڑا نرم خو اور تقدس مآب پادری بھی اس تعلیم پر عمل نہیں کر سکتا۔ اگر کوئی انجیل کی اس تعلیم کا عملی ثبوت لینے کے لئے کسی پادری صاحب کے منہ پر طمانچہ مارے تو وہ بجائے اس کے کہ دوسری گال پھیرے پولیس کے پاس دوڑ ا جاوے گا