ملفوظات (جلد 1) — Page 350
ملفوظات حضرت مسیح موعود ۳۵۰ جلد اول پھر لیکھرام کے متعلق دیر تک باتیں ہوتی رہیں۔ تین آریہ معاندین اسلام ا فرمایا۔ اسلام پر حملہ کرنے میں اور مسلمانوں کا بے جادل دُکھانے میں آریوں کے درمیان ایک طرح کی تریمورتی تھی جن میں سے سب سے بڑھ کر لیکھر ام تھا اور اس کے بعد اندرمن اور الکھ دھاری تھے۔ فرمایا کہ دیا نند بھی تھا مگر اس کو ایسا موقع نہیں تھا کہ اور نہ وہ اس طرح سے کتابیں لکھتا تھا۔ فرمایا۔ ان تینوں نے اور خصوصا لیکھرام نے بڑی بے ادبیاں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی کی تھیں ۔ اللہ تعالیٰ کا طریق ہے کہ جس راہ سے کوئی بدی کرے اسی راہ سے گرفتار کیا جاتا ہے۔ چونکہ لیکھرام نے زبان کی چھری کو اسلام اور اس کے برخلاف حد سے بڑھ کر چلایا۔ اس واسطے خدا نے اس کو چھری سے سزادی ۔ فرمایا۔ لیکھرام کے معاملہ میں غیب کا ہاتھ کام کرتا ہوا صاف دکھائی دیتا ہے۔ اس شخص کا شدھ ہونے کے لیے اس کے پاس آنا ، اس کا اس پر بھروسہ کرنا یہاں تک کہ اپنے گھر میں بلا تکلف اس کو لے جانا ، شام کے وقت دیگر ملاقاتیوں کا چلا جانا ، ان کا اکیلا رہ جانا ، عین عید کے دوسرے دن اس کا اس کام کے لیے عازم ہونا لیکھرام کا لکھتے لکھتے کھڑے ہو کر انگڑائی لینا اور اپنے پیٹ کو سامنے نکالنا اور چُھری کا وار کاری پڑنا ، مرتے وقت تک اس کی زبان کو خدا نے ایسا بند کرنا کہ باوجود ہوش کے اور اس علم کے کہ ہم نے اس کے برخلاف پیشگوئی کی ہوئی ہے ایک سیکنڈ کے واسطے اس شبہ کا اظہار بھی نہ کرنا کہ مجھے مرزا صاحب پر شک ہے۔ پھر آج تک اس کے قاتل کا پتا نہ چلنا ، یہ سب خدا کے فعل ہیں جو ہیبت ناک طور پر اس کی قدرت اور طاقت کو جلوہ دے رہے ہیں۔ فرمایا کہ لیکھرام بڑا ہی زبان دراز تھا اور اس کے بعد ایسا پیدا نہیں ہوا کیونکہ إِذَا هَلَكَ کسری فَلَا كِسْرَى بَعْدَهُ اب اللہ تعالی زمین کو ایسے سے پاک رکھے گا۔ معجزات اور شعبدہ بازی میں فرق فرمایا کہ دنیا کے اندر جو شانات اندر جو نشانات حضرت موسیٰ یا دیگر انبیاء نے اس طرح کے دکھائے جیسا کہ سوٹے سے رسی کا بنانا۔ یہ سب شبہ میں ڈالنے والی باتیں ہیں ۔ خصوصاً اس زمانہ کے درمیان جب کہ ہر طرح