ملفوظات (جلد 1)

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 280 of 606

ملفوظات (جلد 1) — Page 280

ملفوظات حضرت مسیح موعود ۲۸۰ جلد اول زیادہ تفصیل کا محل نہیں ۔ اس خط سے حضرت اقدس اس قدر خوش ہوئے کہ فرمایا۔ اللہ تعالیٰ گواہ اور علیم ہے کہ اگر مجھے کوئی کروڑوں روپے لا دیتا تو میں کبھی اتنا خوش نہ ہوتا جیسا اس خط نے مجھے خوشی بخشی ہے۔ برادران ! دینی بات پر یہ خوشی کیا یہ منجانب اللہ ہونے کا نشان نہیں؟ کون ہے آج جو اعلائے کلمۃ اللہ کی باتوں پر ایسی خوشی کرے؟ ایک رؤیا اور اس کی تعبیر ہمارے ایمان کی تجدید و تقویت کے لئے ایک نشان یہ ظاہر ہوا کہ ظہر کے وقت اچانک یہ خط آتا ہے اور صبح حضرت اقدس کو یہ رویا ہوتی ہے کہ حضرت ملکہ معظمہ قیصرہ ہند سلمہا اللہ تعالی گو یا حضرت اقدس کے گھر میں رونق افروز ہوئی ہیں۔ حضرت اقدس رویا میں عاجز راقم عبد الکریم کو جو اس وقت حضور اقدس کے پاس بیٹھا ہے۔ فرماتے ہیں کہ حضرت ملکہ معظمہ کمال شفقت سے ہمارے ہاں قدم رنجہ فرما ہوئی ہیں اور دو روز قیام فرمایا ہے۔ ان کا کوئی شکر یہ بھی ادا کرنا چاہیے۔ اس رویا کی تعبیر یہ تھی کہ حضرت کے ساتھ کوئی نصرت الہی شامل ہوئی چاہتی ہے اس لئے کہ حضرت ملکہ معظمہ کا اسم مبارک وکٹوریہ ہے جس کے معنی ہیں مظفرہ منصورہ اور نیز چونکہ اس وقت حضرت ملکہ معظمہ گل روئے زمین کے سلاطین میں سب سے زیادہ کامیاب اور خوش نصیب ہیں اس لئے آپ کا مہر بانی کے لباس میں آپ کے مکان میں تشریف لانا بڑی برکت و کامیابی کا نشان ہے۔خدا کا علم و قدرت دیکھیے۔ ظہر کے وقت اس رویا کی صحیح تعبیر پوری ہو گئی ۔ اللہ اللہ ! اس سے زیادہ نصرت کیا ہے کہ اس کی ہوگئی اللہ سے کیا ایسے سامان مل رہے ہیں کہ جن سے دنیا کے کل نصاری پر خدا کی روشن حجت پوری ہوتی ہے۔ مسیح موعود کا مشن حضرت مسیح موعود نے فرمایا۔ میں حیران ہوتا ہوں کہ ان کا کا فرضی مسیح اور کام کیا کرتا یا کرے گا ؟ اس کی اوقات زندگی کی یہی تقسیم بتاتے ہیں کہ دن کا ایک حصہ تو لکڑی یا لو ہے یا پیتل یا سونے چاندی کی صلیبوں کے توڑنے میں بسر کرے گا اور ایک حصہ سوروں کے قتل کرنے میں صرف کرے گا۔ بس یہی کہ کچھ اور بھی ؟ فرمایا۔ یہ لوگ نہیں سوچتے کہ وہ بات کیا ہو جس سے اتنے کروڑ نصاری پر حجت حق پوری ہو